پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

جہا نگیر خان ترین اور عبد العلیم خان کی آف شور کمپنیاں،عمران خان نے زبردست پیشکش کردی

datetime 11  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) اگر جہا نگیر خان ترین اور عبد العلیم خان نے آف شور کمپنیوں سمیت کوئی غیر قانونی کام کیا ہے تو انکو پکڑ لیں عمران خان خود کئی بار کہہ چکے ہیں تحر یک انصاف کا اگر کوئی شخص غیر قانونی کام میں ملوث ہیں تو حکومت پکڑ لیں حکومت انکو کیوں نہیں پکڑتی ؟

، تحر یک انصاف کے تر جمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ خود کہہ چکی ہے وزیر اعظم اور انکے بچوں کو اپنی بے گناہی ثابت کر نا ہوگی‘نوازشر یف کی نااہلی کیلئے تحر یک انصاف کے جمع کروائے جانیوالے ثبوت کافی ہیں ‘ پانامہ دنیا کا بڑاکر پشن سیکنڈل ہے حسن نوازلندن فلیٹس کا خود اعتراف کر چکے ہیں‘سب جانتے ہیں مر یم نوازوزیر اعظم کے گھر رہتی ہے‘قوم کو بتایا جائے وزیر اعظم کے بچوں کے پاس اربوں کے مالک کیسے بنے ہیں ؟ ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہمیں کمیشن اس لیے قابل قبول نہیں کہ کیونکہ پانامہ سکینڈل کے متعلق تمام ثبوت سامنے آچکے ہیں ۔ ایک سوال کے جواب میں فواد چوہدری نے کہا کہ ہم سپر یم کورٹ میں واضح طور کہہ چکے ہیں کہ سپر یم کورٹ خود جو بھی فیصلہ کر یگی ہمیں قابل قبول ہوگا 19سال کی عمر میں پاکستان میں بچوں کے شناختی کارڈ بنتے ہیں مگر وزیر اعظم کے بچے اسی عمر میں اربوں روپے کے مالک بن چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ چاہتی ہے کہ قوم اور تحر یک انصاف آنکھیں بند ہوجائے اور پانامہ کا معاملہ ختم ہوجائے مگر ایسا کسی صورت نہیں ہوگا اور تحر یک انصاف حکمرانوں سے حساب لیکر ہی دم لیں گی ۔ اگر جہا نگیر خان ترین اور عبد العلیم خان نے آف شور کمپنیوں سمیت کوئی غیر قانونی کام کیا ہے تو انکو پکڑ لیں عمران خان خود کئی بار کہہ چکے ہیں تحر یک انصاف کا اگر کوئی شخص غیر قانونی کام میں ملوث ہیں تو حکومت پکڑ لیں حکومت انکو کیوں نہیں پکڑتی ؟اصل میں (ن) لیگ کے پاس الزامات کے سواکچھ نہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…