جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

پاناماکیس کاقصہ تمام ؟ایسی خبرجس نے کپتان کی جماعت میں ہلچل مچادی

datetime 9  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے عوامی تحریک پنجاب کے ضلعی صدور،ناظمین و عہدیداران کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب تک کرپشن کی دھند ہے آئین ،قانون وجمہوری اخلاقیات کی کریشن لینڈنگ ہوتی رہے گی ۔ادارے کمزور مقتدر مافیا مضبوط ہے۔ 7ماہ میں پانامہ لیکس پر روزانہ بریفننگ لینے والے وزیر اعظم بتائیں قومی ایکشن پلان ،سرل لیکس کی تحقیقات کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے کتنے اجلاس منعقد کئے؟

ملک اور عوام کو دہشتگردی کے عفریت میں مبتلا چھوڑ کر حکمران لوٹ مار کی دولت بچانے کے کام پر لگ گئے ۔موجودہ حکمران بچ گئے تو ملک کا بہت نقصان ہو گا،سرل لیکس کا سائڈ پر کر دیا جانیوالا کردار ایک بار پھر نمودار ہو رہا ہے،یہی کھیل سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ایک کردار وزیر قانون پنجاب کے حوالے سے بھی کھیلا گیا تھا۔حکمران ملک ،قوم اور سلامتی کے اداروں سے کھیل کھیل رہے ہیں ۔غالب امکان ہے جنوری میں پانامہ کیس کی باضابطہ تدفین ہو جائے گی اور یہ کرپشن کنگز کیلئے نئے سال کا تحفہ ہو گا ،میں نے اپنے دورہ مراکش کے موقع پر اناللہ و انا الیہ راجعون کا جو تبصرہ کیا تھا اسکی سمجھ سب کو آجائے گی۔کرپشن ہو یا قومی سلامتی کا تحفظ، فکس میچ کھیلے گئے۔

نواز شریف کی حکومت پانامہ اور سرل لیکس کے دباؤ سے نکلی تو کنٹرول لائن کی صورتحال بھی کنٹرول میں آ گئی ۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کا ہر کارکن پاکستان کو لٹیروں کے چنگل سے آزاد کروانے کیلئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھے گا، ہماری احتجاجی جدوجہد کا ’’نیوکلس‘‘ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ہے۔کنونشن میں لاہور،بہاولپور،ڈی جی خان،گوجرانوالہ،ملتان،راولپنڈی اور ساہیوال ڈویثرن کیعہدیداروں نے شرکت کی۔ڈاکٹر طاہر القادری نے تحریک کیلئے بے مثال جدوجہد کرنے پر خرم نواز گنڈا پور کیلئے گولڈ میڈل کا اعلان کیا اس کے علاوہ شاندار تنظیمی ،تحریکی خدمات پراحمد نواز انجم، سردار شاکر مزاری ،رفیق نجم،رانا ادریس کیلئے بھی گولڈ میڈل کا اعلان کیا۔سربراہ عوامی تحریک نے تنویر خان کو کوآرڈینیشن کے حوالے سے متحرک کردار ادا کرنے پر شاباش دی۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…