جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

دس سال پہلے ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(این این آئی)دس سال پہلے ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر آگئی نجی ٹی وی کے مطابق رپورٹ میں گزشتہ روز ہونے والے حادثے اور ملتان میں تباہ ہونے والے فوکر طیارے حادثے میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ ملتان طیارہ حادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق فوکر طیارہ حادثہ پائلٹ کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا، ملتان فوکرطیارے کا ایک انجن بہت زیادہ گرم ہونے کی وجہ سے اس کا ٹربائن بند ہونے کی وجہ سے فیل ہوا ٗ انجن بند ہونے کے بعد پائلٹ طیارے کا گیئر اوپر کرنے کے بجائے نیچے کربیٹھا جس کے باعث طیارہ اڑان بھرنے کے فوراً بعد ہی ایئرپورٹ سے چند کلومیٹر دور گر کر تباہ ہوگیا ٗملتان طیارہ حادثہ کے تحقیقاتی افسرکے مطابق مکینکل نتائج کی وجہ سے کم اورانسانی غلطی کی وجہ سے حادثات زیادہ پیش آتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہوگئی جس سے معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…