جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فاٹا میں انتخابات کرانے کا اعلان

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ 2017میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ، فاٹا لیویز کی 20ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں ، فاٹا میں ایف سی آرقوانین کو تبدیل کیا جائے ، مجوزہ رواج ایکٹ میں بنیادی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا ، فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سنجیدگی سے کام لے رہے ہیں،سال گزرنے کے باوجود فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق نہیں ملے ۔ وہ جمعرات کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ افغان جنگ اور دہشت گردی کی وجہ سے فاٹا کے عوام کو مشکلات کا سامنا رہا ،بہادر قبائلی عوام نے ملکی مفاد کے لئے اپنے گھر بار چھوڑے ، 70سال گزرنے کے باوجود فاٹا کے عوام کو آئینی حقوق نہیں ملے ۔

فاٹا کے عوام کو آج تک حکومت کرنے کا اختیار نہیں دیا گیا ۔ فاٹا کے عوام کو حق ہونا چاہیے کہ وہ اپنے نمائندے خود منتخب کریں ، وزیراعظم نے فاٹا میں اصلاحات کے لئے 9ماہ سے پہلے کمیٹی تشکیل دی ۔ فاٹا میں ایف سی آر قوانین کو تبدیل کیا جائے گا ۔ عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ 83فیصد نقل مکانی کرنے والے افراد واپس جا چکے ہیں ۔ 2017میں فاٹا میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے ۔ قابل تقسیم محاصل سے تین فیصد فاٹا کو دینے کی تجویز ہے ۔ فاٹا اصلاحات سے متعلق رپورٹ پر قومی اسمبلی اور سینٹ میں بحث کی گئی ۔ فاٹا لیویز کی 20ہزار آسامیاں پیدا کی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا میں ہر ایجنسی کو ترقیاتی کاموں کے لئے 3 سے 4 ارب روپے دینے کی تجویز ہے ۔ فاٹا اصلاحات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لئے آئینی ترمیم کرنا پڑی تو کریں گے ،فاٹا اصلاحات کے حوالے سے سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں ۔ ( م ن)

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…