جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان اورچین کی فوجیں،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے زبردست اعلان کردیا

datetime 8  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم دہشتگردی کی لعنت ختم کر نے اور امن قائم کرنے کیلئے دیگر ممالک کو اپنی تربیتی خدمات پیش کرتے رہیں گے، ہمارے نئے قائم شدہ انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے اور دیگر ممالک کی افواج کو ہماری فوج کے ساتھ تربیت کیلئے ترغیب مل رہی ہے، مشقوں کی سیریز سے بہترین تجربات کے تبادلے سے پاکستان اورچین کے فوجیوں کی انسداد دہشتگردی کی مہارت میں اضافہ ہواہے ۔ دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہیں اس سے خطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعرات کو قومی انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز (این سی ٹی سی )پبی کا دورہ کیا اور ہائی پروفائل تربیتی مشقوں کا اختتامی سیشن دیکھا۔ آرمی چیف نے دو ماہ تک جاری رہنے والی پاک چین مشقوں واریئر 4 کے آخری روز مشقوں کا معائنہ کیا جن میں دیہی اور شہری علاقوں میں انسداد دہشتگردی پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ مشقوں کی سیریز سے بہترین تجربات کے تبادلے سے دونوں ممالک کے فوجیوں کی انسداد دہشتگردی کی مہارت میں اضافہ ہواہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقوں سے دونوں ممالک کی فوجیں ایک دوسرے کے ساتھ جڑ گئی ہیں اور اس سے خطے سے دہشتگردی کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے نئے قائم شدہ انسداد دہشتگردی تربیتی مرکز کو عالمی سطح پر تسلیم کیاگیا ہے اور دیگر ممالک کی افواج کو ہماری فوج کے ساتھ تربیت کیلئے ترغیب مل رہی ہے ۔ چیف آف آرمی سٹاف نے دوست ممالک کی طرف سے پاک فوج کے ساتھ تربیت میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے اور امن قائم کرنے کیلئے اپنی تربیتی خدمات پیش کرتے رہیں گے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز پولیس اے ایس ایف اور دیگر سروسز کی تربیت پر ٹریننگ سینٹر کے سٹاف کوسراہا۔ بعد ازاں چینی ملٹری کمانڈر نے پاک فوج کو تربیت کے اعلیٰ ترین معیار اور مہارت پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک قیمتی اثاثہ ہے جس سے چین استفادہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کامیاب تربیت اور قربت سے دونوں ممالک کی طویل مدتی قابل اعتماد سٹریٹجک دوستی مزید مستحکم ہو گی۔ چیف آف آرمی سٹاف نے اپنی نوعیت کا پہلا لانگ رینج سنائپر شوٹنگ مقابلہ بھی دیکھا جس میں ملک بھر سے 100 سرفہرست سویلین اور ملٹری شوٹرز نے حصہ لیا۔ آرمی چیف نے بہترین شوٹرز کو انعامات سے نوازا مقابلے میں میجر جنید کو بہترین شوٹر قرار دیا گیا جنہوں نے سٹرائیکرز کپ جیتا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت کی کہ نوجوانوں کو تربیت کے مزید مواقع فراہم کئے جائیں تاکہ وہ عالمی سطح پر شوٹنگ کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔ قبل ازیں انسداد دہشتگردی تربیتی سینٹر مرکز آمد پر آرمی چیف کا استقبال کمانڈر ون کور لیفٹیننٹ جنرل عمر فارروق درانی نے کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…