اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمافواد چوہدری نے کہاہے کہ تحریک انصاف نے پانامالیکس کے مقدمے میں پانچ الزامات ثابت کردیئے ۔
ایک نجی ٹی وی کے مطابق فواد چوہدری نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نوازنے اپنے والد سے 74قرض لیااور23سال کی عمرمیں ارب پتی بن گئے ۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف بتائیں کہ اتناپیسہ کہاں سے آیا۔