اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) مظفرآباد کے مختلف علاقوں میں پہلے سے زبح شدہ مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کا انکشاف یہ وہ مرغیاں ہیں جو پوڈیفارموں میں مردہ حالت میں تازہ مرغیوں کی آڑ میں ڈیلردکانداروں کو فروخت کر دیتے ہیں جو دکاندار گوشت کی صورت اپنی دکانوں میں رکھ کر فروخت کرتے
ہیں دراصل اس گوشت کے استعمال سے عوام زیادہ تر مختلف بیماریوں سمیت دمہ کے مریض بن گئے ہیں میونسپل کارپوریشن مظفرآبا دایسے گوشت پر فوری پابندی لگائیں تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد یومیہ منوں کے حساب سے فروخت ہونے والے گوشت کی آڑ مردہ مرغیوں کا گوشت
فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ہے جن میں یہ مردہ گوشت شادیوں اور بڑے ہوٹلوں میں سپلائی کی جاتی ہیں جن کے کھانے سے زیادہ تر عوام کے پیٹوں میں درد ،پیچس ،الٹیاں اوردمے کی تکلیف میں مبتلا ہوجاتے ہیں جبکہ دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف گوشت اور مرغی کی مارکیٹوں میں سرعام فروخت کیا جارہا ہے نہ ہی چیکنگ
کا کوئی نظام ہے اور نہ ہی روکا جارہا ہے جو منہ مانگی قیمت کی آڑ میں مختلف بیماریاں فروخت کرنے میں مصروف ہے۔