منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ، نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، شیخ رشید

datetime 6  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن کا پیسہ کبھی کسی کا نہیں ہوا ، نوازشریف کا انجام قریب تر ہے ، کرپٹ خاندان کے سپریم کورٹ سے تابوت نکلیں گے ،19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ، 20کروڑ لوگ پاناما کیس کو دیکھ رہے ہیں جن کا ایمان ہے کہ یہ فلیٹس قطری شہزادے کے نہیں بلکہ نواز شریف کے تھے ۔پاناما لیکس کیس کی سماعت سے قبل سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے انصاف پر مبنی فیصلہ آئے گا اور کرپٹ قیادت کے تابوت نکلیں گے ۔سپریم کورٹ میں پاکستان کی تاریخ لکھی جا رہی ہے ۔
میرے ہاتھ صاف ہیں اور ثبوت بھی موجود ہیں ۔میں نے 8وزارتیں کی ہیں اگر میرے ہاتھ گندے ہوتے تو عوام کے سامنے نواز شریف کے خلاف کھڑا نہ ہوتا۔انہوں نے کہاکہ 19سال کی بیٹی کیلئے مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں کی جائیدادیں بن گئیں ۔انہوں نے کہا کہ 1993پاکستان میں موٹر وے کے ٹینڈر کا سال تھا ۔پاکستان میں کرپشن کی ابتدا1993سے ہوئی تاہم جو کھیل شروع ہو ا ہے اس کے نتیجے میں سپریم کورٹ سے حکمرانوں کے تابوت نکلیں گے ۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ کرپٹ قیادت ہر روز نئی دستاویز دیتی ہے تاہم عدالت جو بھی فیصلہ کریگی قبول کریں گے ۔ 19 سال کی بیٹی کیلئے تو مائیں رشتے دیکھتی ہیں مگر یہاں اس عمر میں کروڑوں اربوں روپے کی جائیدادیں بن گئیں ۔
عدالت میں انصاف کی جیت ہو گی اور کرپٹ لوگوں کے تابوت سپریم کورٹ سے نکلیں گے ۔شیخ رشید نے کہا کہ جن کا کیس چل رہا ہے وہ دولت کے لیے زندہ ہیں، جائیدادیں بچوں کے نام اس وقت کی گئیں جب ان کی عمریں اسکول جانے کی تھیں جب کہ میرے ہاتھ نواز شریف کے ساتھ رہ کر بھی شفاف ہیں، میں نے آٹھ وزارتیں کیں لیکن میرے ہاتھ صاف ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…