اسلام آباد(آن لائن) محکمہ موسمیات نے ایک دو ہفتوں کے لئے بارشیں نہ ہونے کی پیشن گوئی کی ہے ایسے میں ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ الرجی کی شکایات اس وقت تک دور نہیں ہوں گی جب خشک موسم اور سردی دور نہیں ہو گی ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ حفاظتی اقدامات کریں تاکہ الرجی سے بچا جا سکے اور کسی شکایت کی صورت میں ڈاکٹرز سے فوری مشورہ کیا جائے ۔ این آئی ایچ نے ماضی میں ایک سروے کیا تھا جس میں شہر کے 15 فیصد آبادی الرجی میں مبتلا ہے ۔