منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانی عوام کیلئے شاندار خوشخبری ۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے منظوری دیدی

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی اصولی منظوری دیدی‘ سیکرٹری پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان پیش کیا‘ وزارت پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کی تجویز دی ‘ پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل کے ذریعے ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔پیر کو وزیراعظم نوازشریف نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان کی اصولی منظوری دیدی۔سیکرٹری پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کے لئے فنانسنگ پلان پیش کیا‘ وزارت پانی و بجلی نے دیامر بھاشا ڈیم کو اپنے وسائل سے مکمل کرنے کی تجویز دی ‘ پی ایس ڈی پی فنڈز اور واپڈا کے وسائل کے ذریعے ڈیم تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعظم نے سیکرٹری خزانہ کو ہدایت کی کہ مالیاتی تجاویز کو جلد حتمی شکل دی جائے اور سیکرٹری پانی وبجلی کو ہدایت کی کہ آئندہ سال کے آخر تک ڈیم کی تعمیر شروع ہوجانی چاہئے۔
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کی منظوری مشترکہ مفادات کونسل نے 2009 میں دی تھی۔ ملک میں آبی ذخائر کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ آبی ذخائر سے ملک میں پانی کی قلت کے چیلنج سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ دیامر بھاشا ڈیم میں 8.1 ملین ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہوگی۔ دیامر بھاشا ڈیم سے 4500 میگا واٹ سستی اور ماحول دوست بجلی مہیا ہوگی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے لئے اراضی کا حصول خوش آئند ہے۔ اراضی کا حصول وزارت پانی و بجلی اور گلگت بلتستان انتظامیہ کی کاوشوں سے عمل میں آیا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…