کراچی کے معروف ہوٹل میں آتشزدگی کا بد ترین حادثہ

5  دسمبر‬‮  2016

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی میں شاہراہ فیصل پر جناح اسپتال کے ساتھ ہی واقع ہوٹل میں رات گئے آگ لگ گئی، جس میں گیارہ افراد جاں بحق اور 70سے زائد زخمی ہو گئے، 30زخمیوں کی حالت نازک ہے۔جاں بحق افراد میں چار خواتین اور تین ڈاکٹر بھی شامل ہیں۔ حادثے میں کرکٹرز بھی زخمی ہو ئے ہیں۔فیصل ایدھی کے مطابق جاں بحق افراد کی تعداد13تک ہے۔آگ ہوٹل کی چھٹی منزل پر لگی جس میںزیادہ تر ہلاکتیں دم گھٹنے اور جھلسنے سے ہوئیں،امدادی کارروائیوں میں تاخیر ہوئی ، فائر بریگیڈ کے تین فائر ٹینڈرز نے دو گھنٹے سے زائد وقت میں آگ پر قابو پالیا تھا۔ تاہم شدید دھویں کے باعث متعدد افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
عمارت میں پھنسے لوگوں کو صرف ایک اسنارکل کی مدد سے نکالا جاتا رہا۔ کئی افراد نے کمبل اور چادر کی مدد سے اترنے کی کوشش کی جنہیں انتظامیہ نے روک دیا۔ ایک شخص پردے سے لٹک کر نچلی منزل پراُترا۔ ہوٹل میں موجود عوام نے شکایت کی کہ ریسکیو کا عمل بہت سست ہے جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔قائد اعظم ٹرافی کھیلنے کے لیے کراچی میں موجود انٹرنیشنل کرکٹر صہیب مقصود اور دیگر کھلاڑی بھی متاثر ہوئے ہیں،کرکٹر یاسم مرتضی ٰدوسری منزل سے چھلانگ لگانے سے زخمی ہو گئے، کرکٹر کرامت علی کو بھی چوٹیں آئیں ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل میمن اور میئر کراچی وسیم اختر بھی ریسکیو کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لئے پہنچے۔ میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ لگنے کی وجوہات کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا۔
ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ آگ ہوٹل کے کچن میں لگی ، اے سی سسٹم کی وجہ سے دھواں کمروں اور دیگر حصوں میں پھیلا۔ جناح اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ دھویں سے دم گھٹنے اور جھلسنے سے 4 خواتین سمیت 11 افراد جاں بحق ہوئے ،انچارج شعبہ حادثات ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں ڈاکٹر موہن لعل، ڈاکٹر شیر خواجہ، ڈاکٹر رحیم سولنگی ، وقاص، حامد، محمد حسین اور ہوٹل انتظامیہ کا الیاس بابر شامل ہیں جبکہ چاروں خواتین کی شناخت نہیں ہوسکی۔ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ زیر علاج افراد میں غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت متعدد غیر ملکی بھی ہوٹل میں موجود تھے۔ ہوٹل انتظامیہ اور ریسکیو حکام نے ہوٹل میں موجود دھویں کو نکالنے کے بعد لوگوں کو بھی بحفاظت باہر نکال دیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…