جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حکمران خاندان کو پتہ ہی نہیں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ، ہم جو چاہ رہے تھے وہ تو ہو گیا،عمران خان کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہو ر(این این آئی )پا کستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پانامہ کیس سپریم کورٹ میں جانے کے بعد اب احتساب بل کی کوئی اہمیت نہیں ، میں آج بھی اس موقف پر قائم ہو ں کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ہرگز کمیشن نہیں بننا چاہیے ، اکیلے ہم ہی نہیں دنیا کے اور بہت سے ممالک کے لو گ سڑکوں پر ہیں اور یہ غیر جمہوری طریقہ نہیں ہے ،میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے پا رلیمنٹ میں جاکر وقت ضائع کیا ہے۔ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کام نہیں کر رہی ، جب پا رلیمنٹ کام نہ کر ے تو پھر سڑکوں پر آنے کے بغیر کوئی راستہ نہیں ہوتا ،

پیپلز پارٹی اندر سے وزیراعظم کے ساتھ ملی ہوئی ہے صرف اوپر سے شور مچا رہی ہے ، اگر ہم نے حکومت سے سمجھوتہ کر لیا او رپارلیمنٹ میں چلے گئے تو لو گ پانامہ لیکس کو بھو ل جائیں گے ، پھر ہم بھی ڈبل شاہ بن جائیں گے ، اگر پی ٹی آئی سڑکوں پر نہ نکلتی تو آج پانامہ لیکس کا ایشو ختم ہو چکا ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اگر ادارے مضبو ط ہو تے تو مجھے وزیر اعظم کے خلاف سپریم کو رٹ نہ جانا پڑتا ، پانامہ لیکس کی صورت میں درحقیقت عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہا ہوں کیونکہ کرپشن کا خاتمہ ہو گا تو پھر ہی حکومت پیسہ غریب عوام پر خرچ کرنا شرو ع کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک شخص کو بچانے کیلئے پو رے ملک کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے ۔

پیپلز پا رٹی کا احتسا ب بل وزیر اعظم کو پانامہ لیکس سے بچانے کیلئے ہے،سپریم کو رٹ کو چاہیے کہ جلد فیصلہ کر ے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران خاندان کو پتہ نہیں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے ۔ ہم جو چاہ رہے تھے وہ تو ہو گیا ہے ،نو از شریف نے اپنے تمام اثاثے تسلیم کر لیے ہیں،نواز شریف ثبوت دیدیتے تو 2نومبر والے حالات پیدا نہ ہوتے۔انہوں نے مولانا فضل الرحمن کی طرف سے اپنے لئے یوٹرن کے الفاظ استعمال کرنے پر کہا کہ دھاندلی کے خلاف ہمارے دھرنے پرجو ڈیشل کمیشن بن گیا تو پھر یو ٹرن کیسے ہو گیا ۔ اگر پیٹرول پر مولانا صاحب کی تصویر لگا دی جائے تو لو گ خود ہی سمجھ جائیں گے کہ ڈیزل یہاں سے مل رہا ہے۔ پا نامہ لیکس کیس کا جو نتیجہ آئے گا پھر ( ن) لیگ کو پتہ چلے گا کہ ان کے ساتھ ہو کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں دعوسے سے کہتا ہوں کہ کسی جماعت میں اتنی جمہوریت نہیں ہو گی جتنی تحریک انصا ف میں ہے ،ہما ر اکوئی فیصلہ باہمی مشاورت کے بغیر نہیں ہو تا ، جیسا لیڈر ہوتا ہے ویسے ہی اس کے مشیر ہوتے ہیں ، جیسا میں خود ہوں ویسے ہی میرے مشورہ دینے والے ہیں ، بعض اوقات ایسا ہو جا تا ہے کہ میری رائے پا رٹی سے الگ ہوتی ہے ، عہدے صرف میرٹ پر دیتا ہوں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…