ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کراچی میں عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ۔ ۔شناخت کیا گیا تو ایسی شخصیت نکلی کہ سیکیورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی )کراچی کے علاقے بہادرآباد میں معروف کرنسی ڈیلر جاوید خانانی زیر تعمیر عمارت کی آٹھویں منز ل سے گر کر جاں بحق ہوگئے ،پولیس نے عمارت سے 2مزدوروں کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ۔اتوار کو کراچی میں پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ بہادرآبادکے علاقے میں واقع محمد علی سوسائٹی میں ایک زیر تعمیر عمارت سے گر کر ایک شخص جاں بحق ہو گیاہے جس کے بعد پولیس نے لاش شناخت معلوم کی تو پتہ چلا کہ یہ معرو ف کرنسی ڈیلر ہیں اور انہوں نے عمارت کی 8ویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی ۔ جاوید خانانی کیخلاف ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کیس کی تفتیش بھی چل رہی تھی ۔پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی طور پر واقعہ خودکشی کا لگتاہے ہے لیکن تحقیقات کے بعد ہی واضح ہو سکے گا ۔
جاوید خانانی کے خاندان ذرائع کا کہناہے کہ وہ ایک دو روز سے کافی پریشان نظر آر ہے تھے ،اور جس عمارت سے انہوں نے خودکشی کی ہے وہ ان کی اپنی ہی ملکیت تھی ۔جاوید خانانی نے دوپہر ڈیڑھ بجے چھلانگ لگائی جس کے بعد ان کی لا ش کو لیاقت نیشنل ہسپتال لایا گیا جہاں پر دو بجے ان کی شناخت ہوئی اور ان کے اہل خانہ ڈیڈ باڈی لے گئے۔پولیس نے زیر تعمیر عمارت سے 2مزدوروں کو گرفتار کرلیا ہے جن سے تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔واضح رہے کہ جاوید خانانی کے بھائی الطاف خانانی نے گزشتہ ماہ امریکی عدالت میں منی لانڈرنگ کا اعتراف کیا تھا۔الطاف خانانی کو 20 سال تک قید اور 2 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانے کا سامنا ہے جبکہ استغاثہ کے ساتھ ان کا اعتراف جرم کا سمجھوتہ 27 اکتوبر 2016 کو طے پایا تھا۔الطاف خانانی کو گزشتہ برس ستمبر میں امریکی ڈرگ انفورسمنٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے کیے گئے (اسٹنگ) خفیہ آپریشن کے نتیجے میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ جیل میں ہیں۔الطاف خانانی کو فلوریڈا کے جنوبی ڈسٹرکٹ کی عدالت کی جانب سے جون 2015 میں منی لانڈرنگ کے 14 الزامات میں فرد جرم عائد کیے جانے کے بعد پاناما سے گرفتار کیا گیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…