پیر‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف بازی لے گئے یہ کام کریں اور 10 لاکھ کا انعام حاصل کریں

datetime 4  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ صوبے میں جعلی ادویات کی قتل گاہ کے بارے میں صحیح اور بروقت اطلاع دینے والے کو 10 لاکھ روپے انعام دیا جائیگا اور اطلاع دینے والے کا نام قانون کے مطابق صیغہ راز میں رکھا جائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں ادویات کی خریداری، ترسیل اور تقسیم کا جدید اور فول پروف نظام لایا جا رہا ہے جس سے ادویات کی خوردبرد ،چوری اورغیر معیاری ادویات کا مکروہ دھندا ختم ہوگا۔
پنجاب حکومت نے صوبے سے جعلی اورغیرمعیاری ادویات کے خاتمے کیلئے پوری قوت سے مہم شروع کردی ہے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ جب تک صوبے سے جعلی ادویات تیار کرنے والی انسانوں کی آخری قتل گاہ کا خاتمہ نہیں کرلیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ اس مقصد کی تکمیل کیلئے متعلقہ اداروں، انتظامیہ اوردیگر ذمہ داران کو خلوص نیت کے ساتھ فرائض ادا کرنا ہوں گے۔
بدقسمتی سے ملاوٹ، جعلی ادویات اور دھوکہ دہی ہمارے معاشرے میں موجود ہے جس کو ہم نے ملکرختم کرنا ہے۔ ہر سال اربوں روپے کی جعلی، غیرمعیاری ادویات کا کاروبار اور انکی خوردبردکا چیلنج موجود ہے اور ہمیں اس چیلنج سے بطریق احسن عہدہ برآہونا ہے۔ سچ کو سچ، جھوٹ کو جھوٹ، صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہہ کر ہی سیاستدانوں، ججوں، جرنیلوں، بیورکریٹس پر عوام کا اعتماد بحال ہوگا۔عوامی خدمت کے ذمہ دار اداروں کو سچ بولنا ہوگا، جھوٹ کی پردہ پوشی سے اب کام نہیں چلے گا۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…