ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2018ء، ن لیگ نے اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ کردیا‎

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چناب نگر (آئی این پی ) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا کہ ہماری حکومت کا وژن ملک سے اندھیروں کا خاتمہ وزیر اعظم نواز شریف کا نعرہ لوڈشیڈنگ فری پاکستان ہے، اس سلسلہ میں ہم جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔وہ چناب نگر میں 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوں نے کہا کہ اس گرڈ اسٹیشن سے لالیاں اور چناب نگر کے عوام کو بجلی کی لوڈ کی کمی اور ترسیل میں رکاوٹ کا خاتمہ ہوگاجس سے اس علاقے میں صنعتوں کو فروغ حاصل ہوگا اور علاقے کے لوگوں کوروزگار کے موقعے ملے گے جس سے لوگوں کو بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر ملے گئیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے اقتدار سے پہلے ملک میں لوڈ شیڈنگ اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے ہوتی تھیں جس کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر آئے روز احتجاج کرتے تھے ۔

مشرف کے دور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے صرف منصوبوں کی تختیوں کا افتتاح ہی کیا گیا جبکہ کوئی عملی کام نہ ہو سکا جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں بجلی کی لوڈشنڈنگ کے خاتمہ کے لئے ر ینٹل پاؤ کے منصوبوں پر زور دیا گیا لیکن دیر پا منصوبوں پر کوئی توجہ نہ دی گی۔ انہوں نے کہا کہ اب تک00 35 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آچکی ہے اور مارچ 2017 ‎
تک مذید,000 10 میگاوٹ بجلی سسٹم میں آجائے گی جس سے لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مذید کم ہو جائے گا۔ اب شہروں اور صنعتوں میں صفر لوڈشیڈنگ ہے۔

ہم نے بجلی کے تین منصوبوں جن میں بھکی، حویلی بہادر شاہ اور بلوکی میں عوام کے سوارب روپیہ بچایا ہے آج تک ہم پر کوئی کرپشن کا الزام نہیں لگا ۔انہوں نے کہا کہ موٹروے کی تعمیر سے پاکستان کے تمام صوبے آپس میں جوڑ جائے گے جس کی وجہ کے دور دراز میں رہنے والے ہمارے بھائی پاکستان کی ترقی میں عملی طور پر شامل ہو جائے گے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیک کے معاملے میں سپریم کورٹ سے محمد نواز شریف کو حق سچ سے فتح ہوگی ۔ہم دھرنوں اور لانگ مارچ سے نہیں ڈرتے ۔

ہم آیندہ الیکشن میں اپنی کارکردگی سے عوام میں جائے گے اور دوبارہ منتخب ہو کر عوام کی خدمت کریں گے۔ اس موقع منصوبے کی وقت سے پہلے تعمیر پر اچھی کارکردگی کی بنیادی پر ملازمین کو ایک بنیادی تنخواہ کے برابر بونس دینے کا بھی اعلان کیا اس سے قبل چیئر مین فیسکورشید احمد اسلم نے اس منصوبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ 27 مارچ 2015 ء کو اس کا افتتاح کیا اور یہ مدت تعمیر سے تین ماہ پہلے مکمل ہوگیا ۔‎

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…