اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس سجاد علی شاہ نے ایک نجی ٹی وی چینل پر پانامہ لیکس معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پانامہ لیکس معاملے پر شریف فیملی سے ثبوت مانگے گئے تو انہیں دینے پڑیں گے ۔ نجی ٹی وی چینل کےاینکر پرسن کاشف عباسی نے سوال کیا کہ آپ کےچیف جسٹس ہوتے ہوئے جب آپ نے نواز شریف کو عدالت بلایا تو کیا وہ عدالت آئے تھے ؟ جس پر سجاد علی شاہ نے جواب دیا کہ پہلے تو میاں نواز شریف نے ایسے بیانات دیے کہ جیسے وہ عدالت آکر احسان کر رہے ہوں تاہم انہیں آنا پڑا ، میاں صاحب کہنے لگے کہ عدالت میں حاضر ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ، عدات میں تو حضرت عمر فاروق ؓ اور حضرت علی ؓ بھی آئے تھے ۔کاشف عباسی نے ایک کتاب کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ آپ کے بارے میں میاں صاحب نے گوہر ایوب جو اس وقت کے اسپیکر تھے ان سے مشورہ کیا کہ آپ کو ایک دن کیلئے جیل میں کس طرح رکھا جا سکتا ہے ؟ آخر اس چپقلش کی وجہ کیا تھی ؟ جس پر سابق چیف جسٹس نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میاں نواز شریف کیوں کہ ایک بزنس میں دماغ رکھتے تھے اور اور وہ خود کو آل اِن آل سمجھتے تھے جبکہ میں قانون کی پاسداری اور برابری کا قائل تھا اور یہی بات ہماری مخالفت کی وجہ بنی ۔ہٹائے جانےکے سوال پر انہوںنے بتایا 17ججز میں سے 10ججز کو خریدا گیا ، کوئٹہ میں ان کو ایک خصوصی فلائٹ کے ذریعے لے جایا گیا اور اس فلائٹ میں پیسوں سے بھرے بیگ بھی تھے جسے بعد میں سوٹ کیس بتایا گیا۔ کاشف عباسی نے سوال کیا تو کیا ان ججز م میں سے کوئی گورنر بھی بنے جس پر سابق چیف جسٹس نے جواب دیا کہ بالکل بنے اور ابھی بھی بن رہے ہیں۔
سابق چیف جسٹس آف پاکستان کے تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
وراثت
-
11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان
-
پوڈ کاسٹر ریحان طارق کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا
-
بینکوں میں بھاری رقوم رکھنے والوں کیلئے بری خبر
-
13سالہ لڑکی سے 5 دن میں 30 افراد کی زیادتی
-
پاکستان کی بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ
-
عوام ہوشیار! یہ مشہور اینٹی بائیوٹک ہرگز استعمال نہ کریں، الرٹ جاری
-
ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا
-
سولر پلیٹس کی قیمتوں میں کمی
-
ممانی کے ساتھ مبینہ تعلقات پر بھانجے نے ماموں کو ہلاک کردیا
-
،تحریکِ انصاف کے متعدد رہنمائوں کا پاکستان مسلم لیگ (ن)میں شمولیت کا اعلان
-
ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری! 3 ہفتوں کی چھٹیوں کا شیڈول جاری
-
پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں گرنے لگیں
-
سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی؛ عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سستا ہوگیا



















































