جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

حضرتِ عیسیٰ ؑ کے دورِ نبوت کی ایک کتاب دریافت

datetime 3  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) اس زمین کے سینے میں ایسی ایسی چیزیں مدفون ہیں کہ ان کے باہر آنے پر عقل انسانی دنگ رہ جاتی ہے ۔ آج سے پہلے کئی قومیں دنیا میں موجود رہیں ۔ کچھ بہت مشہور ہوئیں اور کچھ اپنے عہد کے ساتھ ہی ایسی گمنامی کے پردے پیچھے جا چھپیں کہ آج انہی جانتا تک کوئی نہیں ۔ تاریخ ہمیں ان کے قصے کہانیاں سناتی ہے مگر ہمارے پاس ان کے محض قصے کہانیاں ہی نہیں بلکہ ان کے آثار بھی موجود ہیں ۔ قوم عاد ثمود ہو ، ہڑپہ کہ کھنڈرات ہوں یا مکلی کا قبرستان ، عہد رفتہ کے آثار آج بھی کہیں نہ کہیں ملتے رہتے ہیں ۔ 2008ءمیں اردن کے ایک بدوی کو قدیم زمانے کی ایک کتاب ملی جو اس سے اسرائیل کے ایک بدوی نے لے لی اور پھر ماہرین کے ہاتھوں میں جا پہنچی۔ اب اس کتاب کے متعلق ایسا انکشاف ہوا ہے کہ تحقیق کرنے والے ماہرین بھی حیران رہ گئے ہیں۔

ذرائع کےمطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس کتاب پر لکھی تحریر پڑھنے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ دھات کی بنی ہوئی یہ کتاب 2ہزار سال قدیم ، حضرت عیسیٰ ؑ کے دور کی ہے۔ اس میں عیسیٰ ؑ کے فرمودات لکھے ہوئے ہیں ۔کتاب کی تحریر سے اسلام کے اس نظریئے کی تصدیق ہوئی ہے کہ کوئی مذہب بھی نیا نہیں، تمام انبیاءکرامؑ ایک ہی پیغام ”اسلام“ کو لے کر آگے بڑھے جو حضرت محمدﷺ پر آ کر اختتام پذیر ہوا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کتاب کی تحریر سے معلوم ہوا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ نے کوئی نیا مذہب شروع نہیں کیا بلکہ حضرت داؤد ؑ کے ایک ہزار سال قدیم پیغام کو ہی آگے بڑھایا۔

رپورٹ کے مطابق اس کتاب کے صفحات دھات کے بنے ہوئے ہیں اور دھات ہی کے کڑوں سے ان کی بائنڈنگ کی گئی ہے۔ سیسے کے ان صفحات پر تحریر اور مختلف نقش و نگار بنے ہوئے ہیں اور ایک تصویر بھی کندہ ہے۔۔ اردنی بدوی کو یہ 2008ءمیں ملی تھی تاہم اس کی دریافت کا باضابطہ اعلان 2011ءمیں کیا گیا۔بہت سے عیسائی اس کتاب کو جعلی ثابت کرنے پر تلے ہوئے ہیں تاہم ڈیوڈ اور جینیفر کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کتاب کی تحریر اور علامات کا ترجمہ کیا ہے اور ہم پورے یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ بالکل اصلی ہے اور اس کا تعلق حضرت عیسیٰ ؑ کی نبوت کے دور کے چند سالوں سے ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ماہرین آثار قدیمہ کو ایسے نواردات ملتے رہتے ہیں جن میں سے کئی پر آج بھی کام جاری ہے جبکہ نہ جانے کتنے ایسے ہی راز زمین کے سینے میں دفن ہیں ۔

 

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…