پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارتی جارحانہ طرز عمل کا اصل مقصد ،آرمی چیف جنرل باجوہ نے پاک فوج کو انتباہ کردیا

datetime 2  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر تعینات فوجیوں کو ہدایت کی ہے کہ بھارت کی جانب سے کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا پوری طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے، چوکسی کی بلند ترین سطح ہر وقت قائم رکھی جائے، خطے میں پائیدار امن کیلئے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جمعہ کو 10 کور ہیڈکوارٹر راولپنڈی اور لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا ۔

آرمی چیف کو لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے تناظر میں سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور پاکستانی ردعمل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آپریشنل تیاریوں اور سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستانی سیکیورٹی فورسز کو سراہا، آرمی چیف نے ہدایت کی کہ چوکسی کی بلند ترین سطح ہر وقت قائم رکھی جائے اور کسی بھی نوعیت کی خلاف ورزی کا پوری طاقت سے بھرپور انداز میں جواب دیا جائے۔

چیف آف آرمی سٹاف نے کہا کہ بھارت کی جانب سے جارحانہ طرز عمل کاواحد مقصد بھارتی افواج کے مقبوضہ کشمیر میں روا رکھنے جانیوالے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کیلئے دونوں ممالک کے درمیان کشمیر کا بنیادی مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنا ہوگا۔ لیفٹیننٹ جنرل ملک ظفر اقبال کمانڈر ٹین کور نے ہیڈکوارٹر آمد پر آرمی چیف کا استقبال کیا اور بعد ازاں لائن آف کنٹرول کے دورے میں ان کے ہمراہ رہے۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…