جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

33ویں عالمی میلادکانفرنس ہرصورت مینارپاکستان پرہوگی ،حکومت نے رکاوٹ ڈالی تو۔۔اہم رہنمانے سخت پیغام دیدیا

datetime 1  دسمبر‬‮  2016 |

لاہور ( این این آئی)تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ دنیائے اسلام کی سب سے بڑی 33 ویں عالمی میلاد کانفرنس ہر حال میں مینار پاکستان پر ہی ہو گی ۔ ضلعی انتظامیہ کو اجازت کیلئے اکتوبر میں با ضابطہ درخواست دی تھی،ڈی سی او لاہور کا رویہ توہین آمیز ہے ۔پچھلے 32 سالوں سے عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے سبزہ زار میں منعقد ہو رہی ہے

۔پنجاب حکومت سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کی سیاسی دشمنی میں تحریک منہاج القرآن کو عالمی میلاد کانفرنس سے روکا جا رہا ہے ۔ہم پر امن لوگ ہیں ڈاکٹر طاہر القادری نے کارکنوں کی تربیت محبت ،امن بھائی چارے کے اصولوں پر کی ہے ۔4دہائیوں سے سربراہ عوامی تحریک ساری دنیا کو امن ،محبت بھائی چارے ،مسلکی ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کا سبق پڑھا رہے ہیں ،کانفرنس ہر حال میں مینار پاکستان پر ہی ہو گی ۔شدید سرد موسم کے باوجود مینار پاکستان میں ہونیوالی عالمی میلاد کانفرنس میں لاکھوں مرد و خواتین شرکت کر کے اپنے آقا و مولیٰ حضرت محمد مصطفی ﷺسے والہانہ عشق و محبت کا اظہار کریں گے ۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں 33ویں عالمی میلاد کانفرنس کیلئے تشکیل دی گئی انتظامی کمیٹیوں کے سربراہان سے گفتگو کر رہے تھے ۔اس موقع پرسیکرٹری عالمی میلاد کانفرنس 2016 جواد حامد،مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی،ساجد بھٹی،جی ایم ملک،شہزاد رسول،سہیل رضا،شاہد لطیف،حافظ غلام فرید ،چودھری افضل گجر بھی موجود تھے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ میلاد النبی ﷺ کے پروگرام میں رخنہ ڈالنا یا مینار پاکستان پر پروگرام کو روکنا حکمرانوں کی خود کشی ہو گا ۔پروگرام ہر سال کی طرح مینار پاکستان پر ہی ہو گا ۔حکومت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئی اور عشق رسول ﷺ کے اس عالمی پروگرام میں رکاوٹ بننے کی ضد ترک نہ کی تو بھر پور عوامی ردعمل آئیگا ۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے وابستگان،کارکنان اور امت مسلمہ پوری دنیا اور ملک بھر میں ربیع الاول کی آمد کی خوشیاں منا رہی ہے ۔گھروں،دکانوں ،بازاروں اور شاہراؤں کو سجانے کے سلسلے کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے۔مشعل بردار جلوس نکالے جا رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ 33 ویں عالمی میلاد کانفرنس کی تیاریاں اور انتظامات بھی زور و شور سے جاری ہیں ۔سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کانفرنس سے خصوصی خطاب کریں گے ۔

عالمی میلاد کانفرنس میں پوری اسلامی دنیا سے نمائندگی کیلئے سکالرز شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ حضور ﷺ سے محبت ایمان کی متاع ہے اور تحریک منہاج القرآن عشق مصطفی ﷺ کو عام کرنے میں کوشاں ہیں ۔منہاج القرآن یوتھ لیگ کے ہزاروں نوجوان سکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دیں گے ۔پاکستان بھر سے جید علماء ،مشائخ عظام،مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے قائدین ،سماجی رہنماء،تاجر وکلاء اور طلباء تنظیموں کے قائدین عالمی میلاد کانفرنس کے سٹیج پر موجود ہوں گے ۔پنڈال کے اندر اور ملحقہ سڑکوں پر دیو قامت جدید سکرینوں کے ذریعے سٹیج کی کارروائی کو براہ راس دکھایا جائیگا ۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…