اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )معروف ترین ہائوسنگ سوسائٹی میں کرپشن ،اسلام آباد سے گرفتاراہم شخصیت کے خلاف مقدمہ واپس لینے کےلئے حکومت کی مشاورت ،ایساکیوں کیاجارہاہے ،تہلکہ خیزانکشاف. وفاقی حکومت کی فشر مین کو آپریٹو سو سائٹی سندھ کے سابق سربراہ نثار مورائی کے خلاف کرپشن اور جرائم پیشہ گروپوں کو فنڈنگ کاکیس واپس لینے پر مشاورت، وزارت پورٹس اینڈ شپنگ نے نثار مورائی کے خلاف کیس واپس لینے کی سمری تیار کر لی ،وزارت قانون سے نثار مورائی کے خلاف کیس واپس لینے کی سمری کی منظوری لی جائے گی ،
وزارت پورٹس اینڈ شپنگ کے ذرائع کے مطابق ایک سیاسی جماعت کی درخواست پر نثار مورائی کے خلاف کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس کے لئے باضابطہ طور پر ایک سمری تیار کر لی گئی ہے جس کی وزارت قانون و انصاف سے منظوری لی جائے گی ، واضح رہے کہ نثار مورائی کو رواں سال مارچ اسلام آباد سے گرفتار کر کے کراچی منتقل کیا گیا تھا ،
نثار مورائی 90 روز کے ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں بھی رہ چکے ہیں جس کے بعد انہیں پولیس کی تحویل میں دیا گیا تھا ۔نثار مورائی پر کراچی میں مختلف جرائم پیشہ گروپوں کو فنڈنگ اور سرکاری فنڈز سے بڑے پیمانے پر کرپشن کے الزامات ہیں۔دریں اثناء وفاقی وزیرپورٹس اینڈ شیپنگ سینیٹر میر حاصل بزنجو سے جب ان اطلاعات پر موقف لینے کیلئے موبائل فون پر رابطہ کیاگیا تو انھوں نے فون ایٹنڈ نہیں کیا۔