لاہور(آئی این پی) وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر مینار پاکستان اور گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کو مفت پارکنگ کی سہولیات مفت فراہم ہونگی، لاہور پارکنگ کمپنی ہی انتظام سنبھالے گی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے شہریوں کی سہولیات کے پیش نظر مینار پاکستان اور گریٹر اقبال پارک میں شہریوں کو فری پارکنگ کی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں، دونوں مقامات پر لاہور پارکنگ کمپنی ہی پارکنگ کے انتظامات سنبھالے گی اس فیصلے سے قبل مینار پاکستان پارکنگ اسٹینڈز پر شہریوں سے پارکنگ فیس وصول کی جاتی تھی،
وزیراعلی کی ہدایت کے بعد اب ان دونوں تفریحی مقامات پر شائقین کو فری پارکنگ کی سہولیات مہیا کی جائیں گی جہاں لاہور پارکنگ کمپنی کا عملہ چودہ سے پندرہ گھنٹے ڈیوٹی دے گا۔