لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت کی معروف شاہراہ مال روڈ پر دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار ڈاکو حکمران جماعت کے رکن اسمبلی انعام اللہ خان نیازی سے موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی انعام اللہ خان نیازی اپنی گاڑی پر سوار ہو کر مال روڈ سے گزر رہے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے ان سے قیمتی موبائل چھین لیا اور فرار ہو گیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے افسران موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کی ناکہ بندی کر لی گئی ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں