اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنمااوررکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاہے کہ حکومت ایک ہی سانس میں پٹرول مہنگا کرنے اور جائیداد کی خرید و فروخت میں چھوٹ کا اعلان کرتی ہے۔انہوں نےکہاکہ حکومت کےرویےکودیکھتے ہوئے جائیداد کے بیوپاری دنیا بھر سے پاکستانیوں کو اپنی جانب راغب کرنےکی کوششیں کرنےمیں لگے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ اداروں کا کام عوام کےمفادات کا تحفظ تھالیکن ان کو ن لیگ نے کرپشن کی “گولی” دے کر سلا رکھا ہے۔تحریک انصاف کے رہنما کاکہناتھا کہ حکمرانوں کی جانب سے سرمایہ کاروں کو لانے کے بجائے بیرون ملک سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی افسوس ناک ہے،ن لیگی حکومت کی امیر دوست اور اشرافیہ نواز پالیسیاں قابل مذمت ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت کا ایک ہاتھ غریب کی جیب میں اور دوسرا طاقتور اشرافیہ کے سرپر ہے۔