پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

صبح صبح پڑھیں خوشی کی خبر

datetime 1  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر صدارت چار گھنٹے طویل اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے اور عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وزیر اعلی کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے دورہ کے دوران سامنے آنے والے ایشوز پر بھی غور کیا گیا۔وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال میں مریضوں کے لئے سی ٹی سکین کی سہولت مفت کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ عوام کو معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی میرا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کروں گا۔ ہیلتھ کیئر سسٹم کو بہتر بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے زیروٹالرنس کی پالیسی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزراء اور سیکرٹری صاحبان ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے کئے گئے فیصلوں کے ذمہ دار ہوں گے اور وہ شعبہ صحت میں اصلاحاتی پروگرام کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کریں گے ۔ تعلیم، زراعت اور دیگر شعبوں کی بہتری کیلئے بھی یہی پالیسی لاگو ہو گی۔جو اچھا کام کرے گا اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے جبکہ نتائج نہ دینے والے عہدوں پر نہیں رہیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ میں ذاتی طور پر ہر ہفتے ہیلتھ کیئر سسٹم کی بہتری کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا باقاعدہ جائزہ لوں گا ۔محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز میرے دورے کے دوران غریب مریضوں نے پیسے لیکر سی ٹی سکین کی سہولت حاصل کرنے کی شکایت کی جو افسوسناک امر ہے ۔ وزیر اعلی نے ڈی سی او ساہیوال کے ہسپتال کے باقاعدہ دورے نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈی سی او کی سخت سرزنش کی اور کہا کہ ڈویژنل کمشنر ز اور ڈی سی اوز سرکاری ہسپتالوں کے باقاعدگی سے دورے کرنے کے پابند ہوں گے۔ جو انتظامی افسر ہسپتالوں کے دورے نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہو گی ۔ وزیر اعلی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ساہیوال کے تعمیر و مرمت کے کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو احساس ذمہ داری کے تحت فرائض سرانجام دینا ہو ں گے۔ انہوں نے کہا کہ غریب مریضوں کو معیاری طبی سہولتیں مہیا کرنے کیلئے آخری حد تک جاؤں گا۔وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ جعلی ادویات کے مکروہ کاروبار کے خاتمے کیلئے بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے۔ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی ضروری ہے ۔
جعلی ادویات کے مکروہ کاروبار کی نشاندہی کرنے والوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے ۔صوبائی وزراء خواجہ سلمان رفیق ، خواجہ عمران نذیر ، مشیر ڈاکٹر عمر سیف ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹری صاحبان ، طبی ماہرین اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ کمشنر ساہیوال ، ڈی سی او ساہیوال ، پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج ، ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال ساہیوال ، کمشنر راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی ، ڈی سی او راولپنڈی ، چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی پاکستان ، ڈی سی او شیخوپورہ، ڈی پی او شیخوپورہ اور متعلقہ حکام کی ویڈیولنک کے ذریعے اپنے اپنے دفاتر سے اجلاس میں شریک ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…