ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) یوں تو پاکستان میں آجکل سب کچھ ہی بہت عجیب و غریب ہو رہا ہے تاہم آج کی نوجوان نسل میں جو سب سے عجیب و غریب بات دیکھنے میں آرہی ہے وہ محبت کی شادی ہے ۔ آج کے نوجوان طبقے میں محبت کا معیار کیا ہے ؟ اس کا جواب شاید کوئی بھی نہی دے سکے گا۔ تازہ ترین میسر اطلاعات کے مطابق ملتان میں دو لڑکیوںکی شادی کا مقدمہ لایا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ ملتان بنچ نے ایم ایس نشتر ہسپتال کو جنس تبدیل ہونے کے بعد کلاس فیلو سے پسند کی شادی کرنے والے نوجوان کا 5 دسمبر کو طبی معائنہ کرانے کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔تونسہ شریف کی عائشہ سجاد نے درخواست دائر کی تھی کہ اس کی کلاس فیلو نازیہ احمد حسن کی جنس تبدیل ہونے کے بعد نام منیل احمد رکھ لیا اور دونوں نے اپنی پسند و مرضی سے شادی کر لی تو اس کے والدین نے غلط حقائق پر اس کے اغوا کا جھوٹا مقدمہ شوہر کے خلاف درج کرا دیا اس لئے مذکورہ مقدمہ خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔ تاہم عائشہ خاتون کی ساس عدالت میں پیش ہوئیں اور بیان دیا کہ جنس کی تبدیلی کا بیان سراسر غلط ہے اور اس کی بیٹی ابھی نازیہ احمد حسن ہے اور اس کی جنس تبدیل نہیں ہوئی۔واضح رہے کہ اس خبر کے منظر عام پر آتے ہی عوام کی جانب سے شدید رد عمل دیکھنے میں آرہا ہے ۔
پاکستان کے اہم شہر میں 2لڑکیوں کی شادی ۔۔ نیا ہنگامہ کھڑا ہو گیا
1
دسمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں