منگل‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2024 

وزیراعلیٰ شہبازشریف کاپوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کی جھلکیاں

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزرپورٹر) میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب ایوان اقبال میں منعقد ہوئی،جس میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
* تقریب میں پنجاب سمیت سندھ،کے پی کے،بلوچستان،آزاد کشمیر،فیڈرل بورڈ ،گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پوزیشن ہولڈرز نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان کی تمام اکائیوں سے پوزیشن ہولڈرز کی شرکت سے تقریب قومی یکجہتی کا منظر پیش کررہی تھی۔
* وزیر اعلی نے آج تقریب کے دوران 424 پوزیشن ہولڈرزاور 397 اساتذہ میں 18 کروڑ 18 لاکھ روپے کے انعامات تقسیم کئے۔
* تقریب میں پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پوزیشن ہولڈرز کو گارڈآف آنر پیش کیا،سلامی لیتے ہوئے پوزیشن ہولڈرز کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ انتہائی پرجوش تھے ۔
* پنجاب پولیس میں ڈرائیور کے فرائض سرانجام دینے والے کے بیٹے نابینا پوزیشن ہولڈر عامر شہزادکو جب اپنے خیالات کے اظہار کیلئے ڈائس پر بلایا گیا تو ہال میں موجود تمام افراد نے کھڑے ہوکرتالیاں بجاکراسکاپرجوش انداز میں استقبال کیا۔
* نابینا پوزیشن ہولڈرعامر شہزاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جب یہ کہا کہ حصول تعلیم میرا خواب ہے اگر چہ قدرت نے مجھے بینائی کی نعمت سے محروم رکھا ہے لیکن میں اسے عیب نہیں سمجھتا ہمت اور حوصلہ ہوتو مقاصد حاصل کیے جاسکتے ہیں ۔تو ہال میں موجود ہر شخص نے اس کی تالیاں بجاکر حوصلہ افزائی کی ۔
* وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اس نابینا طالبعلم کے قریب آکر اسے گلے لگایا اوربھر پور شفقت کا اظہار کیا ۔
* پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات نے تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے فروغ تعلیم کیلئے بے مثال اقدامات اٹھانے پر وزیراعلیٰ شہبازشریف کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اوران کے تعلیم دوست اقدامات کی تعریف کی۔پوزیشن ہولڈرز نے اپنی حوصلہ افزائی پر بھی وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا ۔
* پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات نے اپنے خطابات میں کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز کو ایک چھت تلے جمع کر کے قومی وحدت کو فروغ دینے کیلئے تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے اوران کے اس اقدام سے قومی یکجہتی کو فروغ مل رہا ہے ۔
* خیبرپختونخواکی پوزیشن ہولڈررخسارخان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل روشن ہے کیونکہ اسے تعلیم سے محبت کرنیوالے لیڈر ملے ہیں ۔وزیراعلیٰ شہبازشریف بلاشبہ تعلیم دوست وزیراعلیٰ ہے اورانہوں نے پوزیشن ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے ان کا حوصلہ بڑھایاہے ۔
* گلگت بلتستان کے پوزیشن ہولڈرز نبیل حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنیوالے طلبا و طالبات کے اعزاز میں منعقد ہ ایسی تقریبات سے ان کا حوصلہ بڑھتا ہے اورطلباء میں مسابقت کا جذبہ پیدا ہوتا ہے ۔میٹرک کے امتحان میں میری کوئی پوزیشن نہیں تھی لیکن ایسی تقریبات دیکھ کرمیراحوصلہ بڑھا اورمیں نے محنت کی اورانٹرمیڈیٹ کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی۔
* تقریب کے دوران ماڈل سکول کے بچے اوربچیوں نے
موج بڑھے یا آندھی آئے دیا جلائے رکھنا ہے۔۔۔گھر کی خاطر ہر دکھ جھیلیں ،گھر تو آخر اپنا ہے
نغمہ گا کر حاضرین کی بھر پور داد سمیٹی۔

* بلوچستان کے علاقے لورالائی کے پوزیشن ہولڈرز شاہزیب خالق نے کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ شہبازشریف کے تعلیمی پروگراموں باعث آج میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں تعلیم حاصل کررہا ہوں ۔پاکستان بھر سے پوزیشن ہولڈرز کا یہاں جمع ہونا ہمارے باہمی اتحاد کی علامت ہے ۔
* دانش سکول رحیم یار خان کی پوزیشن ہولڈرطالبہ شامزہ عادل نے کہا کہ میرا تعلق ایک غریب گھرانے سے ہے اورمیرا خاندان میرے تعلیمی اخراجات برداشت نہیں کرسکتا تھا،حصول تعلیم میرا شوق تھا اور دانش سکول نے میرے لئے تعلیم کے حصول کے خواب کو پورا کیا ہے ۔
* وزیراعلیٰ شہبازشریف نے اپنے خطاب میں پوزیشن ہولڈرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں اورآپ نے محنت کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے مستقبل کی کنجی آپ کے پاس ہے ۔
* وزیراعلیٰ نے طلبا و طالبات کے ساتھ ملکر یہ ملی نغمہ گایا۔

اس پرچم کے سائے تلے ہم ایک ہیں ،ہم ایک ہیں

موضوعات:



کالم



میڈم بڑا مینڈک پکڑیں


برین ٹریسی دنیا کے پانچ بڑے موٹی ویشنل سپیکر…

کام یاب اور کم کام یاب

’’انسان ناکام ہونے پر شرمندہ نہیں ہوتے ٹرائی…

سیاست کی سنگ دلی ‘تاریخ کی بے رحمی

میجر طارق رحیم ذوالفقار علی بھٹو کے اے ڈی سی تھے‘…

اگر کویت مجبور ہے

کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…