اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

خیبرپختونخواڈٹ گیا،وفاق کیخلاف عدالتی جنگ ،تحریک کا اعلان کردیاگیا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صوابی(این این آئی)سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر نے صوبائی حکومت کی جانب سے مرکز کی طرف سے سی پیک کے منصوبے میں صوبہ خیبر پختونخوا کو حق نہ دینے پر عدالتی جنگ کے ساتھ ساتھ عوامی سطح پر باقاعدہ طور پر احتجاجی تحریک چلانے کا بھی اعلان کر دیااور اس سیاسی تحریک کاآغاز بہت جلد سپیکر اسد قیصر کے حلقہ پی کے 35صوابی5میں زیدہ سٹی میں ایک بڑے احتجاجی جلسہ عام سے کیا جائیگا جس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے علاوہ تمام صوبائی وزراء بھی شرکت کرینگے۔

اس فیصلے کاا علان انہوں نے اپنے گاؤں مرغز میں پی ٹی آئی کے زیر اہتمام ایک بڑے کنونشن سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت لوگوں میں کارڈز تقسیم کئے جب کہ کنونشن سے ایم این اے عاقب اللہ خان، سید منور شاہ باچا ، زاہد یوسفزئی ، ڈاکٹر فضل الٰہی اور عبدالستار نے بھی خطاب کیا۔ سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پی ٹی آئی کے چیر مین عمران خان نے انہیں خیبر پختونخوا کو سی پیک کے ایک منصوبے میں نظر انداز کر نے اور مغربی روٹ پر عملی طور پر کام شرو ع نہ کرنے کے حوالے سے جو ٹاسک دیا ہے اس کی روشنی میں انہوں نے گذشتہ ماہ عدالت عالیہ میں رٹ دائر کی ہے انہوں نے کہا کہ پاک چائنہ کاریڈور منصوبہ صوبہ خیبر پختونخوا اور یہاں کے عوام کے لئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے اگر ہم نے وفاق سے اپنا حق نہ ملنے پر خاموشی اختیار کی تو صوبے کے عوام ہمیں کسی صورت معاف نہیں کرینگے اس لئے ہم نے اپنے حق کے لئے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے اس کے لئے بذات خود عدالت گیا ہوں اور عوام سے بھی رجوع کرنے کے لئے رابطہ عوام مہم کاآغاز کیا جائیگا جس میں عوام کو سی پیک کے فوائد اور چالیس ارب ڈالر کے اس منصوبے سے آگاہ کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں مغربی روٹ پر کام شروع نہ کر نے کے خلاف احتجاجی جلسوں کا آغاز کرینگے اور اس کا پہلا احتجاجی جلسہ صوابی میں میرے بہت جلد منعقد کیا جائیگا جس کے لئے تاریخ کا جلد اعلان کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا صوبہ پہلے ہی سے دہشت گردی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہے اسی طرح ہمارے صوبے کو ہمیشہ ہر دور میں محروم رکھا گیا ہے اگر وفاق نے سی پیک منصوبے میں ہمارے صوبے کے حقوق کا خیال نہ رکھا تو اس پر ہم آخری حد تک جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ آج جو لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ اس مسئلے پر ہم نے کیا کیا ہے ان لوگوں نے ہمیشہ صوبے کے حقوق پر سودا بازی کی ہے ہمارے دریائے سندھ کے پانی تک کو اس نے پنجاب پر فروخت کیا ہے جس سے آج غریب مچھیروں کے علاوہ لوگ سیرو تفریح سے بھی محروم ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کارکر دگی کا اعتراف گذشتہ روز پارلیمنٹ کے فلور پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے بھی کیا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ریلوے ملکیت کی قبضہ شدہ نویں فی صد اراضی لوگوں سے واگذار کر کے وفاقی حکومت کے حوالے کر دی ہے جب کہ دیگر صوبوں میں ایک انچ زمین بھی واگذار نہیں کی گئی

انہوں نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں پشاور کے بعد صوابی میں صحت انصاف کارڈ زکی تقسیم کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اس منصوبے سے ضلع صوابی کی 66فی صد آبادی تک ایک لاکھ 13ہزار خاندان یعنی مجموعی طور پر نو لاکھ غریب مستفید ہونگے۔ ان غریب مریضوں کو خطرناک بیماریوں کے علاج معالجے کے لئے سالانہ پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے ملیں گے۔ جب کہ اس نظام کو میرٹ اور شفاف بنانے کے لئے ایک ٹیلی کمیو نیکشن کمپنی سے صوبائی حکومت نے معاہدہ بھی کیا ہے جس کے تحت اس کمپنی سے موبائل سم مستحق مریضوں کو ملنے سے آسانی ہوگی انہوں نے کہا کہ صحت انصاف کارڈ خالصتاً غریب مریضوں کو سیاست سے بالاتر مستحقین کو ملے گا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…