اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کی نااہلی کا خدشہ،مسلم لیگ ن کا ردعمل بھی سامنے آگیا،پاکستان مسلم لیگ (ن )کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے وکیل کیس سے ہٹ گئے ہیں، ابھی تک وزیراعظم کا تعلق ثابت نہیں کیا جاسکا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے عدالت میں پاناما لیکس پرکوئی بات نہیں کی،پی ٹی آئی نے وزیراعظم کیخلاف نئی رام کہانی شروع کردیں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اب تک ایسی کوئی چیز سامنے نہیں آئی کہ وزیراعظم ملوث ہیں، پی ٹی آئی وکیل نے غلط بیانی کا کیس بنادیا۔دانیال عزیز نے کہا کہ تقریروں کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، نعیم بخار نے کوئی ٹھوس ثبوت نہیں دیا۔انہوں نے بتایاکہ آئندہ سماعت پر پی ٹی آئی نے35منٹ مانگے ہیں جس کے بعد عدالت نے پاناما لیکس کیس کی سماعت 6دسمبر تک ملتوی کردی۔