بدھ‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2025 

پاکستان کا اگلا وزیر اعظم کون ہوگا ؟ سینئر سیاستدان نے نام بتاکر ساتھ ہی ساتھ چیلنج بھی کر ڈالا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ اپنے پاس لکھ کر رکھ لیں آئندہ ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا ،جو نادان دوست کہہ رہے تھے پیپلز پارٹی ختم ہو گئی وہ آج دیکھ لیں ،ملک میں جوبھی قانون بنتا ہے اس کا تجربہ سب سے پہلے پیپلز پارٹی پر کیا جاتا ہے ، جو قانون آصف علی زرداری کیلئے استعمال کیا گیا آج ا س کو دوسروں کیلئے کیوں استعمال نہیں کیا جارہا ۔ بلاول ہاؤس میں یوم تاسیس کی تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ سیاسی مخالفین دیکھ لیں بلاول بھٹو لاہور آگیا ہے ۔ جو وژن شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کا تھا وہی بلاول بھٹو کی آنکھوں میں نظر آتا ہے۔پنجاب میں جو خلاء پیدا ہوا تھا وہ بھرتا ہوا نظر آئے گا اور یہ صرف آئندہ چند ہفتوں کی بات ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اگر بلاول بھٹو کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے تو کسی کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے ۔ اگر کوئی بلاول کی طرح نہیں بن سکتا تو اس کی نقل ہی کر لے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی غریب کی جماعت ہے اور آج اسی منشو رکو لے کر چل رہے ہیں ۔ پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کیلئے آمروں اور دوسرے لوگوں نے بڑا زور لگایا ۔ پیپلز پارٹی کو جتنا دبایا گیا یہ اتنی ابھر کر سامنے آئی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم الزامات کا سامنا کریں گے اور اس کا جواب دیں گے ۔ یہاں جوبھی قانون بنتا ہے اس کا تجربہ پیپلز پارٹی پر کیا جاتا ہے ۔ جو قانون آصف علی زرداری کے لئے تھا آج دوسرے لوگوں پر اس کا استعمال کیوں نہیں کیا جارہا ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب پیپلز پارٹی کا ہے اور اس نے عوام کے لئے جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما جہانگیر بدر جب دنیا سے رخصت ہوئے تو ان کے جسم پر کوڑوں کے نشان تھے اور یہ انہوں نے عوام کے لئے کھائے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میر بات لکھ لی جائے آئندہ ملک کا وزیر اعظم بلاول بھٹو زرداری ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہم انسان ہی نہیں ہیں


یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…