اسلام آباد(رئیس احمد خان) حکومت آزادکشمیر نے محکمہ پولیس میں اعلی سطحی تبادلے کر دئیے،تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی میرپور ریجن سردار گل فراز خان کو ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن تعینات کردیا گیا،
ڈی آئی جی مظفرآباد ریجن راشد نعیم کو ڈی آئی جی میرپور ریجن تعینات ریجن تعینات کردیا گیا،ڈی آئی جی ٹریفک سجاد احمد کو ڈی آئی جی پونچھ ریجن تعینات کردیا گیا.ڈی آئی جی پونچھ ریجن لیاقت علی کو ڈی آئی جی ٹریفک پولیس تعینات کردیا گیاہے۔