اسلام آباد( آن لائن )اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہ ہونے کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف بننے والی فلم میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق1976 میں ایئر فرانس کا ایک طیارہ اسرائیل سے فرانس جاتے ہوئے ہائی جیک کرلیا گیا تھا جس کا الزام فلسطینی مجاہدین پر لگایا گیا تھا بعد ازاں یہ طیارہ اسرائیلی کمانڈوز نے یوگنڈا کے ائیرپورٹ پر بازیاب کرایا تھا۔
اسرائیل اب اس ہائی جیکنگ کے واقعے پر فلم بنانے جا رہا ہے جس میں پی آئی اے نے اپنا طیارہ فراہم کردیا ہے جبکہ پی آئی اے حکام نے طیارے کے فلم کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے مالٹا پہنچنے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو طیارے کی فراہمی کی منظوری پی آئی اے کے غیر ملکی سربراہ نے دی ہے جبکہ اس سلسلے میں حکومت پاکستان سے بھی اجازت نہیں لی گئی۔
حکومت کی اجازت کے بغیر پاکستان ایئر لائنز نے اپنا طیارہ اسرائیل کو دے دیا ۔۔، طیارہ کس مقصد کیلئے بھیجا گیا؟ تہلکہ خیز انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں