سیالکوٹ (آئی این پی )8کلو وزنی بھارتی بم برآمد،کھلبلی مچ گئی،سیالکوٹ کے سرحدی گاؤں سے 8کلو وزنی بھارتی ساخت بم زندہ حالت میں برآمد، تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے گاؤں لالے والی جنگل کے قریب سے زمین کی کھدائی کے دوران بھارتی ساختہ 8کلو وزنی بم برآمد ہوا ہے۔
جس سے پولیس اور بم ڈسپوزل نے قبضہ میں لے کر ناکارہ بنادیا ہے۔ ٹیکنیشن محمد اسلم کے مطابق 1965ء کی جنگ کے دوران بھارتی فوج کی طرف سے فائر کیا گیا تھا۔ تاہم پھٹ نہ سکا تھا اور زمین میں دھنس گیا تھا۔ اگر بم پر کوئی بھاری بوجھ پڑتا تو پھٹ جاتا اور تباہی مچا دیتا ۔بم کی اطلاع ملنے پر گرد ونواح کے دیہات کے سینکڑوں افراد وہاں پر جمع ہوگئے جنہیں نے پولیس کو اطلاع کی پولیس کے سب انسپکٹر اشرف کے مطابق بم ڈسپوذل سکواڈ کے پاس معمولی آلات کے علاوہ کسی قسم کی ٹرانسپورٹ موجود نہ ہے۔ 6بجے دیہاتیوں کی طرف سے اطلاع ملنے کے بعد پولیس گاڑی میں عملہ کو لے کر آئے اور اڑھائی گھنٹے کے بعد بم کو ناکارہ بنایا اس دوران علاقہ میں خوف وہراس پھیلا رہا۔