جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان نے بھارت اورچین کو پیچھے چھوڑ دیا،امریکی ادارے کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو جرسی (آئی این پی ) امریکہ کے معروف بزنس میگزین فوربز نے اپنی رپورٹ میں کہاہے کہ پاکستان کی مارکیٹ نے بھارت اور چین کو دھول میں چھوڑ دیا ہے اور امریکی شرح سود میں اضافے کے باوجود پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے وسیع منافع کے ساتھ چین اور بھارت کی منڈیو ں کو شکست دے دی ہے، چین کی سرمایہ کاری پاکستان میں مسلسل آرہی ہے جو پاکستان کو مشرق وسطیٰ اور پھر افریقہ کے امیر ممالک کے لئے بیجنگ راہداری میں بدل رہی ہے،پاکستا ن کی مارکیٹ عالمی ،بیرونی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے داد وصول کررہی ہے،بھارتی مارکیٹو ں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ملکی کرنسی کے ساتھ تجربات کی وجہ سے بھونچال آگیاہے جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں ۔

جبکہ چین کی مارکیٹ بھی حکومت کی سخت پالیسیوں کی واپسی کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہوچکی ہیں۔ منگل کو امریکی جریدے نے پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے حوالے سے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہاہے کہ امریکی شرح سود میں اضافے کے باوجود پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے وسیع منافع کے ساتھ چین اور بھارت کی منڈیو ں کو شکست دے دی ہے گزشتہ سال گلوبل ایکس ایم ایس سی آئی کے مطابق پاکستان کی ای ٹی ایف بھارت اور چین کے مقابلے میں 16 فی صدرہی ۔

چین کا شیئر 1.5فیصدآئی شیئر ایس اور 50پی بھارت 3.24فیصدرہا جبکہ آئی شیئر اور یم ایس سی آئی ایمرجنگ مارکیٹس 1.10 فیصد تھی۔ ورلڈ اکنامک فورم 2015-16میں 55سے39 پر چین28 سے 28 پر جبکہ پاکستان126سے 122 پر آیا ہے اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ حال میں بھارت عالمی معیشت میں 16درجے کے ضافے کے بعد 39 نمبر پر آ گیا ہے جبکہ ابھی بھی یہ ورلڈ فورم رینکنگ میں نیچے سے 122ویں پوزیشن کے قریب ہے ۔ معاشی میٹرکس پر پاکستان میں بے روزگاری کے باوجود اس کی جی ڈی پی کی شرح نمو نے بھا رت اور چین دونوں کو اپنی دھول میں پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق پاکستان کی موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور معیشت کے لئے اہم اقدامات کے نتائج ہر جگہ محسوس کئے جارہے ہیں ۔

رپورٹ میں کہاگیاکہ پاکستان معیشت کی سرحدی مارکیٹ ہے جبکہ چین اور بھارت ابھرتی مارکیٹیں ہیں اس کا مطلب پاکستان کی معیشت دونوں پڑوسی ملکوں چین اور بھارت کی نسبت دنیا پر زیادہ عیاں نہیں ہوئی ۔ اس لئے ترقی پذیر ممالک میں شرح سود کے حوالے سے شرح منافع میں اتار چڑھاؤ کے حوالے سے کم خطرے کا سے دو چار ہوگی اور اس چیز کو امریکہ میں دیکھاگیا ہے ۔فوربز کی رپورٹ میں مزید کہاگیا ہے کہ اب چین کی سرمایہ کاری پاکستان میں مسلسل آرہی ہے جو پاکستان کو مشرق وسطیٰ اور پھر افریقہ کے امیر ممالک کے لئے بیجنگ راہداری میں بدل رہی ہے ۔اس کے علاوہ بیرونی اداروں کی جانب سے پاکستان کی مارکیٹ ومعاشی اصلاحات کی توثیق سے سرمایہ کاروں کی توقعات میں اضافہ ہورہاہے جیساکہ ورلڈ بینک نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی امداد کا اعلان کیاہے اور اس حوالے سے دو ایکوزیشنز بھی بیرونی فریقین کی جانب سے آئی ہیں جیسا کہ شنگھائی پاور الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے کراچی کی کے کراچی ۔

رپورٹ میں کہاگیاہے کہ پاکستا ن کی مارکیٹ عالمی ،بیرونی اداروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے داد وصول کررہی ہے دوسری جانب بھارتی مارکیٹو ں میں وزیر اعظم نریندر مودی کے ملکی کرنسی کے ساتھ تجربات کی وجہ سے بھونچال آگیاہے جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں ۔ جبکہ چین کی مارکیٹ بھی حکومت کی سخت پالیسیوں کی واپسی کی وجہ سے عدم استحکام کا شکار ہوچکی ہیں جس سے کئی غیر ملکی سرمایہ کار بدزن ہوگئے ۔

یہ بات واضح ہے کہ فرنٹیئر مارکیٹیں بہت زیادہ غیر مستحکم ہوتی ہیں ایک سال بڑا جیتنے والا اگلے سال بڑا ہارنے والا ہوتاہے ۔اس کے علاوہ گزشتہ پانچ سالوں کی بڑی ہار کے باوجود پیچھے بہت سے فوائد بھی ہوتے ہیں اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کواس وقت نئی پوزیشن قائم کرنے سے پہلے انتہائی محتاط رہنا چاہئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…