اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہورمیں چنبہ ہائوس میں پراسرارطورپرقتل ہونے والی مسلم لیگ (ن) کی کارکن سمیعہ کے شوہرآصف محمود نے کہاکہ کہ انہیں کسی پرشک نہیں ،میری بیوی پہلے بھی لاہورجاتی رہتی تھی ۔
ایک خبررساں ادارے کے مطابق آصف محمود نے کہاکہ اس کی موت کمرے میں پڑے برگرہوسکتے ہیں ،ان کوکھانے سے فوڈپوائزنگ ہوئی ہوگی ۔میں نے پولیس کواپنابیان ریکارڈکرادیاہے اورکسی بھی اہم لیگی شخصیت
نے میرے ساتھ تاحال کوئی رابطہ نہیں کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم این اے چوہدری اشرف رشتے میں سمیعہ کے ماموں ہیں اس لئے ان پرمجھے شک نہیں ہے ۔