جمعہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2025 

قابل تحسین ردعمل،جاتے جاتے راحیل شریف چھاگئے

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی) ریٹائرڈ ہونے والے آرمی چیف جنرل(ر)راحیل شریف کی خدمات کو سوشل میڈیا پر زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔ٹوئیٹر پر#ThankYouRaheelSharifکا ٹرینڈ دن بھر ٹاپ پررہا۔سوشل میڈیا صارفین نے جنرل(ر)راحیل شریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات کوسراہااور کہا کہ سابق آرمی چیف نے ملک وقوم کیلئے عظیم خدمات سرانجام دیں جو ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔جنرل(ر)راحیل شریف دہشت گردی کیخلاف جنگ کے ہیروہیں۔

ان کی خدمات اور ان کی قیادت میں پاک فوج کی قربانیوں پر پوراپاکستان انہیں سلیوٹ کرتا ہے۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ جنرل(ر)راحیل شریف آرمی سے تو ریٹائرڈہوگئے ہیں لیکن وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ بھی جنرل(ر)راحیل شریف کے مشن کو آگے بڑھائیں گے۔دریں اثناء سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کی خدمات کوخراج تحسین پیش کر نے کیلئے ملتان میں نوجوا ن نے سائیکل مارچ کیا۔سائیکل پرشہربھرکا چکر لگانے والے نوجوان ثاقب رحمان کا کہنا تھا کہ جنرل (ر)راحیل شریف کی ملک وقوم کیلئے خدمات ہمیشہ یادرکھی جائیں گی۔ان کی خدمات کوسلام پیش کرنے کیلئے پورے شہرکاچکرلگارہاہوں۔اس موقع پر نوجوان نے اپنی سائیکل کوسلام راحیل شریف اورانکی تصویرسے سجارکھاتھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…