اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

یوٹرن کے بعد ایک نئی اصطلاح آگئی ،عمران خان نے خبردارکردیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یوٹرن کے بعد ایک نئی اصطلاح ن ٹرن آگئی ہے کیونکہ شریف فیملی کے بیانات میں بہت تضادات ہیں ، عوام پر پتا چل گیا ہے یہ کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ ،سپیکر ان کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں بھی ان کی تو آخر ہم کہاں جائیں، پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ کرپٹ حکمرانوں سے ہے۔

وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کریں تو کہا جاتا ہے کہ جمہوریت کو خطرہ ہے ، سپیکر ان کا پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں بھی ان کی تو آخر ہم کہاں جائیں۔عمران خان نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط سے لوگوں کو پتا چل گیا کہ حکومت کچھ چھپا رہی ہے ،لوگوں کو پتا چل گیا ہے کہ وزیراعظم جھوٹ بول رہے ہیں کیونکہ یہ کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ، شریف فیملی کے بیانات میں بہت تضادات ہیں ،یوٹرن کے بعد ایک نئی اصطلاح ن ٹرن آگئی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمار ے مطالبات مان لئے جاتے تو ہم سڑکوں پر نہ نکلتے ، جنرل راحیل شریف ایک بہترین فوجی ہیں ،ضرب عضب کی کامیابی کا سہرا ان کے سر ہے ،انکی قیادت میں ملک سے دہشت گردی کم ہوئی ہے ۔عمران خان نے کہا کہ متنازع خبر کا معاملہ چار دن میں حل ہوجانا چاہیے تھا ،پاکستان کو سب سے بڑا خطرہ کرپٹ حکمرانوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کم کرنے کا کام اداروں کا ہے یہ کام اپوزیشن نہیں کر سکتی ، نیب آزاد ہوتا تو انکے خلاف فوری کاروائی کرتا ۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…