منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بڑے کام کا آغازکردیاگیا،حافظ سعید کا قابل تحسین اعلان

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) امیر جماعۃ الدعوۃ پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ کنٹرول لائن پر بھارتی فائرنگ سے متاثرہ افراد کیلئے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ،کھوئی رٹہ سے نیلم ویلی تک مسلسل فائرنگ سے ہزاروں خاندان نکل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔ لاہور سے10ٹرکوں پر مشتمل 80لاکھ روپے مالیت کا امدادی سامان روانہ کر دیا۔3ہزار خاندانوں کیلئے ایک ماہ کا راشن، گرم کپڑے، خیمے اور بستر شامل ہیں۔ ملک بھر کے دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں بھجوائی جارہی ہیں۔ پاکستانی قوم بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے ، سردی بڑھنے سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا۔

متاثرین کو فی الفورخیمے، گرم کپڑے، بستر اور دیگر اشیائے ضروریہ پہنچانے کی ضرورت ہے۔ و ہ پیرکو مرکز القادسیہ چوبرجی میں بھارتی فائرنگ سے متاثرہ نکل مکانی کرنے والے ہزاروں خاندانوں کیلئے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جماعۃ الدعوۃ لاہور کے مسؤل ابوالہاشم ربانی اورحاجی جاوید الحسن بھی ان کے ہمراہ تھے۔حافظ محمد سعید نے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے امدادی رضاکاروں کے ہمراہ سامان کا جائزہ بھی لیا۔ لاہور سے بھجوایا جانیو الا امدادی سامان 3ہزار خاندانوں کے لئے ہے۔خشک راشن پیک میںآٹا،چاول،چینی،کالے چنے،دال مونگ،دال چنا،خشک دودھ، صابن، پتی، گھی، بسکٹ اور ٹافیاں شامل ہیں۔ جماعۃالدعوۃ کے سربراہ حافظ محمد سعید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک کی صورتحال سب کے سامنے ہے۔کشمیری اپنی آزادی کے لئے سب کچھ قربان کر چکے ہیں۔طلباء نے امتحانات دینے سے انکار کر دیا۔ کشمیر میں مکمل کرفیو نافذ ہے،دوکانیں ومارکیٹیں بند،کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔پوری حریت قیادت نظربند ہے۔بی جے پی مسلسل تشدد کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ آٹھ ہزار سے زائد نو عمر لڑکوں کو سنگباز قرار دیکر گرفتار کر لیا گیا۔ پیلٹ گن جیسے مہلک ہتھیار استعمال کر کے نوجوانوں کی بینائی چھینی جارہی ہے مگر اس کے باوجو کشمیری بھارت کا غاصبانہ قبضہ قبول کرنے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بھارت نے تحریک آزادی سے توجہ ہٹانے کیلئے کھوئی رٹہ اور ہجیرہ سے لیکر پوری کنٹرول لائن پر فائرنگ شروع کر رکھی ہے۔شہری آبادیوں پر فائرنگ سے کئی افراد شہید ہوئے اور ہزاروں افراد نکل مکانی پر مجبور ہو چکے ہیں۔ سخت سردی کے موسم میں لوگ سکولوں اور دیگر عمارتوں میں پناہ لئے ہوئے ہیں۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعۃالدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے بھمبراور نیلم ویلی سے لیکر سینکڑوں کلومیٹر تک کنٹرول لائن سے ملحقہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرہ خاندانوں میں خیمے، خشک راشن، بستر، ادویات اور دیگر اشیاء ضروریہ پہنچائی جارہی ہیں۔ اسی طرح پکا پکایا کھانا بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔ حافظ محمد سعید نے کہاکہ لاہور کی طرح ملک بھر کے دیگر شہروں سے بھی امدادی سامان روانہ کیا جارہا ہے۔سیالکوٹ اور جہلم سے بھی امدادی سامان اور میڈیکل ٹیمیں بھجوائی گئی ہیں۔آج فیصل آباد، خانیوال اور دوسرے شہروں سے امدادی سامان روانہ کر رہے ہیں۔ کراچی سے بھی کنٹینروں کے ذریعہ سامان آرہا ہے۔ میں پاکستانی قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ بھارتی فائرنگ سے متاثرہ خاندانوں کی ہر ممکن مدد کرے۔

انہوں نے کہاکہ کشمیری اس وقت سخت مشکل صورتحال سے دوچار ہیں۔ حکومت پاکستان کو چاہیے کہ وہ آلو پیاز کی تجارت بند کرے اور چکوٹھی کے راستہ بھجوائے جانے والے ٹرکوں میں سامان بھر کر کشمیریوں کی مدد کیلئے بھجوایا جائے۔مظلوم کشمیریوں کی جس طرح مدد کرنی چاہیے تھی‘ وہ نہیں کی جاسکی۔ ابھی تک حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ۔ ہمیں اجازت طلب کرنے کے باوجود مقبوضہ کشمیر میں سامان بھجوانے کی اجازت تو نہیں دی گئی البتہ آزادکشمیر میں جو ہزاروں لوگ بھارتی فائرنگ سے متاثر ہوئے اور نکل مکانی کر رہے ہیں ان کی بھرپور مدد کریں گے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی تحریک ان کے اپنے ہاتھ میں ہے۔ پاکستان تو صرف ان کی آواز بین الاقوامی سطح پر پہنچا رہا ہے۔ جنرل راحیل شریف نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیتے ہوئے اس حوالہ سے انتہائی جرأتمندانہ کردار اد اکیا ۔ میں سمجھتاہوں کہ یہ پالیسی تبدیل نہیں ہو گی۔ نئے آرمی چیف بھی اسی مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی مدد کریں گے اور تحریک آزادی کشمیر جلد ان شاء اللہ اپنے منطقی انجام تک پہنچے گی۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری مشکل ترین حالات میں بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور سبز ہلالی پرچم لہرائے جارہے ہیں مگر افسوس کہ جو جذبات انہوں نے پیش کئے حکومت صحیح معنوں میں اس کا جواب نہیں دے سکی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…