اتوار‬‮ ، 22 دسمبر‬‮ 2024 

وز یر ا عظم نواز شریف اور عمران خان کے لیے بڑی خوش کی خبر ۔۔۔ الیکشن کمیشن کا ایسا اقدام

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف اور چیرمین تحریک انصاف عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواستیں خارج کردیں۔ الیکشن کمیشن میں وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کی نااہلی کے لئے شہریوں کی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر درخواست گزار منظور بھٹی کا کہنا تھا کہ غریب افراد کو علاج کی سہولت نہیں تو وزیراعظم کیسے لندن علاج کرانے چلے گئے، وزیراعظم کے علاج پر کروڑوں روپے خرچ ہوئے لہذا ان سے پوچھا جائے کس قانون کے تحت لندن سے علاج کرایا جس پر الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے علاج سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے، اس معاملے پر عدالت سے رجوع کریں۔ عبدالرؤف نے موقف اختیار کیا کہ شوکت خانم اسپتال کے لئے زکوآ دی لیکن پیسے آف شور کمپنی میں لگا دیئے گئے، عمران خان نے بہن کے نام پر آف شور کمپنی بنا رکھی ہے اور شوکت خانم کے لئے جمع ہونے والا پیسہ آف شور کمپنی میں خرچ ہوتا ہے لہذا زکوٰ? کا پیسہ آف شور کمپنی میں لگانے پر عمران خان کو نااہل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار سے پوچھا کہ آپ نے جو الزام لگائے ان کے ثبوت کہاں ہیں؟، اگر آپ سنجیدہ ہیں تو مکمل شواہد کے ساتھ درخواست دیں۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم نواز شریف اور عمران خان کی نااہلی کے لئے دائر درخواستیں غیر سنجیدہ اور عدم ثبوتوں کی بنیاد پر مسترد کردیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…