جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نئے آرمی چیف کی ذات کیا ہے ؟ سابق وزیر اعظم کا بیان پڑھ کر آپ بھی خوشی سے جھوم اٹھیں گے

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی کوئی ذات برادری نہیں ہوتی، ان کی ذات پاکستان اور برادری افواج پاکستان ہیں، پاکستان درست سمت میں نہیں چل رہا، اللہ کرے یہ صحیح سمت چلے، جہانگیر بدر منجھے و سلجھے ہوئے سیاستدان اور ملک و قوم کا سرمایہ تھے۔ وہ ان کی رہائش گاہ پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ اس موقع پر طارق بشیر چیمہ ایم این اے، ایس ایم ظفر، سالک حسین اور علی بدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ پانامہ لیکس کے حوالے سے سوالات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سب کی سپریم کورٹ پر نظریں ہیں اس کا فیصلہ سب کو قبول ہو گا، قطری شہزادہ پاکستان نہیں آئے گا اگر آیا تو گواہی دینے کیلئے کٹہرے میں کھڑا ہونا پڑے گا۔ بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت پیپلزپارٹی کے پاس محترمہ بینظیر بھٹو کا متبادل ہے۔
اس سوال پر کہ نئے آرمی چیف کا تعلق آپ کی جاٹ برادری سے ہے تو انہوںنے کہا کہ آرمی چیف کیلئے ایسی باتوں کی کوئی حیثیت نہیں، ان کیلئے سب کچھ پاکستان اور پاکستانی افواج ہیں۔ انہوں نے جہانگیر بدر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ الگ جماعت ہونے کے باوجود میرا نہایت احترام کرتے اور میٹنگز میں مجھے آگے رکھتے تھے، دورئہ افغانستان میں وہ ہمارے ہم سفر تھے، ہمارے گہرے دوستانہ تعلقات تھے، ان کی علم و عبد سے وابستگی تھی، صوفیائے کرام کا بہت علم تھا، بلھے شاہ کا کلام سناتے اور مطلب و مفہوم سے بھی آگاہ کرتے، وہ بینظیر بھٹو کے نہایت قریب اور قابل اعتماد ساتھی تھے اور پنجاب میں پیپلزپارٹی کی پہچان بھی تھے۔ جہانگیر بدر کے صاحبزادے علی بدر نے چودھری شجاعت حسین سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد اکثر کہتے تھے کہ بینظیر بھٹو کے علاوہ اگر میں کسی کو سیاستدان مانتا ہوں تو وہ چودھری شجاعت حسین ہیں جو ذاتی مفاد نہیں بلکہ ملکی مفاد کے بارے میں سوچتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…