ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہلاک ہونیوالی سمیعہ کیا تقاضا کررہی تھی؟ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی کا حیرت انگیز انکشاف

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف نےکہاہے کہ سمعیہ سیاسی ورکر تھی ،وہ میرے حلقے سے تعلق رکھتی تھی جس سے قومی اسمبلی کے باہر ملاقات ہوئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ سمعیہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر رکن قومی اسمبلی بننے کی خواہش رکھتی تھی ۔چوہدری اشرف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ چنبہ ہاؤس میں میرے نام سے کس نے کمرہ بک کرایا علم نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ چمبہ ہاؤس انتظامیہ نے بتا ئے بغیر میرے نام سے کمرہ بک کیا۔مال روڈ پر واقع چنبہ ہاؤس میں رکن قومی اسمبلی کے کمرے سے خاتون سیاسی کارکن کی لاش برآمد ہونے پر تھانہ ریس کورس میں مقدمہ د رج کر لیا گیا،ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ظاہری قتل کے شواہد نہیں پائے گئے ،جسم کے مختلف حصوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دئیے گئے ہیں جس میں شواہد سامنے آنے کا امکان ہے ،

رکن قومی اسمبلی چوہدری اشرف کا کہنا ہے کہ سمیعہ کا میرے حلقے سے تعلق ہے ،میرے نام سے کس نے کمرہ بک کرایا اس کا علم نہیں۔تفصیل کے مطابق لاہور کے چنبہ ہاؤس کے کمرے سے برآمد ہونے والی خاتون کی لاش کا مقدمہ تھانہ ریس کورس میں اس کے شوہر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔سمعیہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ سمعیہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا گیا ۔انہوں نے بتا یا کہ سمعیہ20نومبر کو (ن) لیگ کے کارکنوں کے ساتھ شورکوٹ گئی جہاں سے وہ 22نومبر کولاہور چنبہ ہاؤس گئی۔سمعیہ سے آخری بار 24نومبر کو ٹیلی فون پر بات ہوئی ۔ان کا کہنا تھا کہ 26نومبر کو پتہ چلا کہ سمعیہ کی چنبہ ہاؤس سے لاش برآمد ہوئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ظاہری قتل کے شواہد نہیں پائے گئے ۔جسم کے مختلف حصوں کے نمونے فرانزک لیبارٹری میں بھجوا دئیے گئے ہیں اور اسکی رپورٹ میں شواہد سامنے آنے کی امید ہے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…