منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

بلاول انکل اورآنٹی ایان علی ،ن لیگ کے اہم رہنما نے بجلیاں گرادیں،پیپلزپارٹی کا شدیدردعمل

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(این این آئی) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اپنے انکل شرجیل میمن کو واپس بلائیں اور اپنی آنٹی ایان علی کے بارے میں بھی بتائیں کہ وہ کس کے اربوں ڈالر باہر لے کر جا رہی تھیں، بلاول کے کرپشن کی بات کرنے پر مجھے ہنسی آتی ہے،نریندری مودی پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں روک سکتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ احتساب کی بات چل نکلی ہے تو ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر ہی ختم ہوگی، اب چورڈاکوؤں کابھی احتساب ہوگا،ڈاکوؤں کو اب سپریم کورٹ کے احاطے میں ہتھکڑی لگنی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ جہانگیرترین اورپنڈی کاشیخ چورہیں،یہ مشرف کے وزیرتھے ٹیکس چوروں پر پابندیاں لگنی چاہئیں، ہم چوروں ، ڈاکوؤں کو کیفر کردار تک پہنچائینگے۔انہوں نے کہا کہ اب احتساب یہ چور اور ڈاکو کرینگے؟ مجھے ہنسی آتی ہے جب بلاول بھٹوکرپشن کی بات کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول خودساختہ جلاوطن انکل شرجیل میمن کو واپس بلوائیں ،بلاول کے سندھ کے ٹپی انکل کہاں ہیں؟ اور اپنی آنٹی ایان علی کے بارے میں بھی بتائیں کہ وہ کس کے اربوں ڈالر باہر لیکر جاتی رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بڑے پاکستان سے کیسے بھاگے سب جانتے ہیں، یہ 1999 نہیں بلکہ یہ پاکستان کا سنہری دور ہے ، انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو اپنے رشتے داروں کو پکڑوائیں۔ بلاول اپنے انکل آنٹیوں سے پیسے واپس لیکر دیں ،پھر کرپشن کیخلاف بات کریں۔عابد شیر علی نے کہا کہ نندی پور پاور پلانٹ کیلئے 6 کروڑ روپے کی رقم مانگی تھی لیکن 6 کروڑکے بدلے پاکستان کو اربوں روپے کا ٹیکا لگایا گیا۔عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ خود ساختہ جلاوطن واپس آکر کرپشن کا حساب دیں ،خودساختہ جلاوطن سابق صدر سے بہتر تو الماس بوبی ہے جوپنڈی میں رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی عزت کرتا ہے اور ان کی خدمات پر انہیں سلام پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم صرف بھڑکیں مارتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ نریندری مودی پاکستان کے پانی کا ایک قطرہ بھی نہیں روک سکتا۔

بلاول ہاؤس کے ترجمان نے وفاقی وزیر عابد شیر علی کے بیان پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عابد شیر علی مسخرا پن چھوڑ کر سیاست پر توجہ دیں۔ درباریوں کی جگت بازی سے شریفوں کی کرپشن چھپائی نہیں جاسکتی۔ ترجمان نے کہا کہ چودھری شیر علی تو نون لیگیوں کو کرپٹ ہی نہیں بلکہ قاتل بھی قرار دیتا ہے۔ یہ فیصلہ عابد شیر علی کریں کہ ان کے والد سچ بولتے ہیں یا جھوٹ۔ انہوں نے کہا کہ آسمان کی طرف تھوکنے سے اپنا چہرا ہی گندا ہوتا ہے، آسمان نہیں۔ پاناما پیپرز اسکینڈل دنیا کا سب سے بڑا کرپشن کیس ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…