اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان کی کس معروف شخصیت کے شاگرد ہیں ؟ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی ساتویں بڑی فوج کے 16ویں سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ وزیر اعظم کے مشیر اور معروف صحافی عرفان صدیقی کے شاگرد رہے ہیں۔خبر رساں ادارے کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے میٹرک سے انٹرمیڈیٹ تک 1976ءمیں تعلیم راولپنڈی کے سرسید کالج میں حاصل کی جس کے بعد ان کی کاکول میں سلیکشن ہوگئی تھی، وزیراعظم کے مشیر عرفان صدیقی قمر جاوید باجوہ کے اردو کے ٹیچر تھے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد بھی عرفان صدیقی کے شاگرد رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ ضیاءالحق کے بیٹے انوار الحق بھی عرفان صدیقی کے شاگرد ہیں۔
واضح رہے کہ پاک فوج کے نو منتخب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بلوچ رجمنٹ سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ انہوں نے کور کمانڈر بہاولپور کی حیثیت سے انے فرائض سر انجام دئیے اور راولپنڈی کے کور کمانڈر بھی رہے اور جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے پر پاکستان کے 16ویں سربراہ کی حیثیت سے پاک فوج کی کمان سنبھالنے جا رہے ہیں ۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…