اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بلیک فرائیڈے کے نام پر عوام کو کروڑوں کا چونا لگا دیا گیا۔ تفصیل کے مطابق بلیک فرائی ڈے کے موقع پر پاکستان میں مختلف ویب سائٹس نے لوٹ لو آفر لگائی سیل کا لیبل لگا کرعوام کو چونا لگادیا ،ایک نجی ٹی وی کے مطابق تحقیقات کی گئیں تو تو یہ سب فراڈ نکلا۔مخلتف ویب سائٹس پراڈکٹ ایک لیکن دام الگ الگ جن ویب سائٹس پر سیل نہیں لگی وہاں سب سستا اور جہاں خصوصی رعایت کا ٹیگ لگا دیا گیا۔کراچی تاجراتحاد چیئرمین عتیق میر نے بلیک فرائی ڈے کو بلیک میلنگ قرار دے دیا، سیل لگی دیکھیں تو آنکھیں کھلی رکھیں یہ نہ ہو چونا لگنے والوں کی فہرست میں آپ کا نام بھی شامل ہوجائے۔