اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

معروف پاکستانی سیاسی رہنما کی نواسی زیادتی کے بعد قتل ۔۔ لاش ن لیگ کے کس معروف رہنما کے کمرے سے ملی ؟

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ شب چنبہ گیسٹ ہاؤس لاہور کے ایک کمرے سے40 سال کی خاتون کی لاش ملی۔ پولیس ذرائع کےمطابق چنبہ ہاؤس لاہور کے کمرے سےملنےوالی لاش کی شناخت صائمہ چودھری کےنام سے ہوئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ کمرہ ساہیوال سےتعلق رکھنےوالےلیگی ایم این اے چوہدری محمد اشرف کےنام پر الاٹ تھا۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ نواز کے ایم این نے چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ چمبہ ہاؤس میں میرے نام پر کمرہ کس نے بک کروایا مجھے کوئی علم نہیں ہے، میں آج تک چمبہ ہاؤس نہیں گیا۔ایم این اے چودھری اشرف کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں علم کے میرے نام پر کمرہ کس نے بک کروایا تھا ،میں نےآج تک چمبہ ہاؤس میں کمرہ بک نہیں کروایا ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ چمبہ ہاؤس کی انتظامیہ نے مجھ سے پوچھے بغیر ہی کمرہ بک کیا ہے ۔ سمیعہ کے حوالے سے سوال پر چودھری اشرف نے کہا کہ میں سمیعہ کو جانتا ہوں اور اس سے میری قومی اسمبلی میں کئی بار ملاقات بھی ہو چکی ہے،سمیعہ کا تعلق میرے حلقہ سےہے۔ہوسکتا ہے سمعیہ نے میرے نام کے ریفرنس سے کمرہ بک کرایا ہو میں اس معاملے سے لاعلم ہوں ۔
جبکہ دوسری جانب سمعیہ کے شوہر آصف علی کا کہنا ہے کہ میری بیوی مسلم لیگ نواز کی سیاسی ورکر ہے ، سمعیہ کارکنوں کے ہمرا شورکوٹ گئی تھی اور ادھر سے لاہور گئی، آصف کا مزید کہنا ہے کہ میر ی بیوی پہلے بھی کئی مرتبہ چمبہ ہاؤس جا چکی ہے، سمعیہ کے شوہر نے ایف آئی آر میں الزام عائد کیا کہ نامعلوم افراد نےمیری بیوی کو زیادتی کے بعد قتل کیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت سمعیہ کے نام سے ہوئی ہے ، ساہیوال سے اپنی ایک سہیلی کے ساتھ شادی میں شرکت کے لیے لاہور آ ئی تھی ،مقتولہ سمعیہ کے حوالے سے انکشاف ہوا ہے کہ وہ ساہیوال کے معروف سیاسی گھرانے کی بیٹی اور سابق ایم این اے کی نواسی ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…