جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

جنرل قمر باجوہ نے بھارت کو کس طرح نقصان پہنچایا؟لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود کے انکشافات

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنرل قمر باجوہ نے بھارت کو کس طرح نقصان پہنچایا؟لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود کے انکشافات، تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل (ر) طلعت مسعود نے کہا ہے کہ زیادہ تر جنرل باجوہ کی جو سروسز رہی ہیں وہ بھارت کے مقابل ہی رہی ہیں انہوں نے کہا کہ بھارت کو بھی یہ سمجھنا چاہئے کہ وہ اپنی

جارحانہ پالیسیوں میں تبدیلی لائیں، جنرل باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کو بھرپور جواب دیا،باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ کینیڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورانٹو کینیڈا ، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیرے کیلیفورنیا امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق نئے مقرر ہونیوالے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 24 اکتوبر 1980 ء کو 16 بلوچ رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ کینڈین فورسز کمانڈ اینڈ سٹاف کالج ٹورانٹو کینڈا ، نیول پوسٹ گریجویٹ یونیورسٹی مونٹیرے کیلیفورنیا امریکہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔

وہ سکول آف انفنٹری اینڈ ٹیکٹکس کوئٹہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کوئٹہ اور نیشنل ڈیفس یونیورسٹی اسلام آباد میں انسٹرکٹر کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں ۔ وہ انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر اور چیف آف سٹاف آف راولپنڈی کور بھی رہے ۔ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 16 بلوچ رجمنٹ ، انفنٹری بریگیڈ اور شمالی علاقہ جات میں انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ بھی کی ۔

وہ کانگو میں پاکستانی دستے کے کمانڈر بھی رہے ۔وہ راولپنڈی کور کی کمانڈکر چکے ہیں اور حالیہ دنوں میں جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلویشن کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے ۔ نئے تعینات ہونے والے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے 24 اکتوبر 1980 ء کو آرٹیلری

رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا وہ فورٹ سٹیل اوکلوہاما امریکہ ، کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کیمبرلے برطانیہ اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کے گریجویٹ ہیں۔کمانڈ سٹاف اور انسٹرکشنل تعیناتیوں کا وسیع تجربہ حاصل ہے ۔ انہوں نے ایک آرٹیلری رجمنٹ میکنائزڈ ڈویژن آرٹیلری ایک انفنٹری بریگیڈ اور ایک انفنٹری ڈویژن کی کمانڈ کا تجربہ حاصل ہے۔مزید ویڈیو میں دیکھئے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…