اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاک فوج کے نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو بھارت کیخلاف سب سے بڑا خطرہ کیوں قراردیاجارہاہے؟ حیرت انگیز انکشافات، تفصیلات کے مطابق معروف صحافی وجاہت سعید خان نے نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص جوانی سے ہی بھارت
کیخلاف لڑائی میں مصروف رہا ہے اس کی بطور آرمی چیف تقرری بھارت کو پاکستان کی جانب سے سخت پیغام ثابت ہوگی اور اس وجہ سے نئے آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کو بھارت اپنے لئے بڑا خطرہ تصور کررہاہے، لیفٹیننٹ جنرل قمر جاوید باجودہ اس وقت جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلوئیشن ہیں۔
آرمی چیف بننے سے پہلے جنرل راحیل شریف اسی عہدے پر تعینات تھے۔ جنرل قمر باجودہ آرمی کی سب سے بڑی 10 ویں کو کمانڈ کر چکے ہیں جو کنٹرول لائن کی ذمہ داری سنبھالتی ہے۔اس طرح جنرل باجوہ بھارت اور بھارتی فوج کے بارے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ لیفٹننٹ جنرل قمر جاوید باجوہ کشمیر اور شمالی علاقہ جات
میں تعیناتی کا بھی وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ بطور میجر جنرل انہوں نے فورس کمانڈ ناردرن ایریاز کی سربراہی کی اور انفنٹری اسکول کوئٹہ کے کمانڈنٹ بھی رہے۔مزید ویڈیو میں دیکھئے۔