اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سیالکوٹ کے علاقے سمبڑیال میں سلنڈر کی دکان اور اس کے اوپر بنے مکان پرلگی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ریسکیوذرائع کے مطابق آگ لگنےسےدکان کے اوپر بنے مکان میں جھلس کر3 معذوربچےجاں بحق ہوگئے ہیں ۔تینوں بچوں کی لاشیں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کی تحصیل ڈسکہ میں سمبڑیال روڈ پر گیس ریفلنگ کی دکان میں سلنڈر دھماکا ہونے کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکیو حکام کے مطابق عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سے تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جس میں 16 سال کی ایمن، 32 سال کی لبنی اور 22 سال کا شہباز شامل ہے۔ جاں بحق افراد عمارت میں رہائش پذیر تھے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ فائربریگیڈ کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر عمارت میں لگی آگ کو بھجایا۔