لینے کے دینے پڑ گئے،عمران خان کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی

23  ‬‮نومبر‬‮  2016

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان اور جہانگیر ترین کی آف شور کمپنیوں کے معاملہ پر جواب داخل کرانے کیلئے وقت دیدیا۔ بدھ کو جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حنیف عباسی کی جانب سے عمران خان اور جہانگیر ترین کیخلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ عمران خان اور جہانگیر ترین کی جانب سے نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے موقف اختیار کیا کہ حامد خان نے کیس میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے ٗجواب کیلئے وقت دیا جائے۔

تحریک انصاف کے وکیل انور منصور نے استدعا کی کہ ان کی خدمات گزشتہ روز حاصل کی گئیں، اس لیے جواب جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے۔درخواست گزار حنیف عباسی کے وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ انہیں وکلاء صفائی کو جواب کیلئے وقت دینے پر کوئی اعتراض نہیں ٗالبتہ معاملے پر وفاق اور الیکشن کمیشن کو بھی نوٹسز جاری کر کے جواب طلب کیا جائے۔عدالت نے عمران خان اور تحریک انصاف کے وکلاء کو جواب جمع کرانے کیلئے آئندہ بدھ تک کا وقت دے دیا سماعت کے دور ان جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ معاملے کو پاناما اسکینڈل کے ساتھ لارجر بینچ کے سامنے لگانے کا فیصلہ چیف جسٹس کریں گے۔

حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت میں بے نقاب کریں گے۔ عمران خان کے وکیل نے عدالت سے وقت مانگا ہے ۔ثابت ہو گیا کہ عمران خان تلاشی نہیں دینا چاہتے ٗ دو لاٹھیاں نہ کھانے والے خونی انقلاب کی باتیں کر رہے ہیں ۔ حنیف عباسی نے کہا کہ اگر وہ عمران خان کی کرہشن ثابٹ نہ کرسکے تو قوم سے معافی مانگیں گے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…