پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

نیا آرمی چیف کون ؟ انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔۔ وزیر اعظم نواز شریف نے تیاری کر لی

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے ہر دلعزیز اور مضبوط ترین فوجی بیک گرائونڈ رکھنے والے جنرل راحیل شریف 29نومبر کو پاک فوج کی کمان نو منتخب آرمی چیف کو سونپ کر اپنی مدت ملازمت پوری کر لیں گے ۔
پاکستانی عوام کو جس قدر دکھ جنرل راحیل شریف کی مدت ملازمت ختم ہونے کا ہے اسی قدر تجسس نئے آنے والے آرمی چیف کے نام کا بھی ہے ۔ذرائع کے مطابق نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے وزیراعظم میاں نواز شریف آج کابینہ سے مشاورت کریں گے۔کابینہ کا اجلاس ایوان وزیر اعظم میں وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت ہوگا جس میں وزیر داخلہ چودھری نثار کے علاوہ کابینہ کے تمام ارکان شرکت کریں گے۔
وزیر اعظم ارکان کو نئے آرمی چیف کی تقرری پر اعتماد میں لیں گے اس کے علاوہ کابینہ میں جنرل راحیل شریف کو خراج تحسین بھی پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ آئی ایس پی آر نے گزشتہ دنوں ٹویٹ کیا تھا کہ جنرل راحیل شریف نے الوداعی ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔انہوں نے لاہور ، گوجرانوالہ، کراچی اور کوئٹہ میں افسران اور جوانوں سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…