جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

پانامالیکس کے بعد عمران خان کو ایک اور جھٹکا،اہم ترین ساتھی نے ساتھ چھوڑ دیا

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی )تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان حامد خان نے پانامہ لیکس کے بعد عمران خان نااہلی کیس میں بھی پیروی کرنے سے معذرت کر لی‘ نعیم بخاری الیکشن کمیشن میں پیش‘ تیاری کیلئے وقت مانگ لیا‘عدالت نے کیس کی سماعت 5 دسمبر تک ملتوی کر دی جبکہ تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنا جواب الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما معروف قانون دان حامد خان نے پانامہ لیکس کے بعد عمران خان نااہلی کیس میں بھی پیروی کرنے سے معذرت کر لی۔

چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں نا اہلی کے درخواست پر جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا گیا۔میڈ یا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن میں عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف نا اہلی کیس کی سماعت ہوئی جس میں تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی اور ان کی جگہ نعیم بخاری الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے جواب جمع کرانے کے لیے مزید وقت مانگ لیا ،ان کا کہنا تھا کہ حامد خان نے کیس سے معذرت کر لی جو کہ

ان کا ذاتی فیصلہ ہے ، مجھے کیس سمجھنے کے لیے وقت دیا جائے۔ادھر جہانگیر ترین کی جانب سے جواب جمع کرا دیا گیا۔الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 5دسمبر تک ملتوی کر لی۔اس سے قبل تحریک انصاف کے وکیل حامد خان نے پاناما لیکس کیس لڑنے سے بھی معذرت کر لی تھی



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…